کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برانڈیڈ اور جن او شدھی ادویات کی قیمت میں فرق

Posted On: 11 FEB 2022 7:46PM by PIB Delhi

دوا سازی کے محکمے کے ذریعہ نافذکی جارہی  پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی ) کے تحت ، ایک دوا کی قیمت مذکورہ دوا کے تین سرفہرست  برانڈز کی اوسط قیمت کے زیادہ سے زیادہ 50فیصد کے اصول پر رکھی جاتی ہے۔ اس طرح جن اوشدھی ادویات کی قیمتیں کم از کم 50فیصدتک سستی ہوتی ہیں اور بعض صورتوں میں، برانڈیڈ ادویات کی بازار قیمت سے  80فیصد سے 90فیصد تک سستی ہوتی  ہیں ۔

فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی کے پاس اس وقت گروگرام، چنئی اور گوہاٹی میں گودام ہیں۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں 39 ڈسٹری بیوٹرز ہیں۔ مارچ 2025 تک کل چھ گوداموں کا تصور کیا گیا ہے۔

31جنوری 2022 تک ملک کے تمام اضلاع میں تقریباً 8,675 پی ایم بی جے پی کیندر کھولے گئے ہیں تاکہ معیاری سستی جنرک ادویات تک  رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے آراستہ  اینڈ ٹو اینڈ سپلائی چین سسٹم کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ایپلی کیشن کے ساتھ ویلیو ایڈڈ سروسز کے لیے پی ایم بی آئی کے ذریعہ  نافذ  کیا گیا ہے تاکہ اینڈ ٹو اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ کی نگرانی ہوسکے ۔  تمام گوداموں میں ایس اے پی پر مبنی انوینٹری مینجمنٹ سسٹم ہے اور مانگ کی پیش گوئی مذکورہ سسٹم  کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ مطلوبہ انوینٹری کی لیویل کے مطابق آرڈر دیے  جا سکیں ۔

نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے ) فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت تمام ادویات کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرتی ہے - چاہے وہ برانڈیڈ ہوں یا جنرک۔ جبکہ یہ ڈرگس (پرائسز کنٹرول) آرڈر، 2013 کے پہلے شیڈولڈ میں متعین طے شدہ دوائیوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرتی ہے، غیر شیڈولڈ ادویات کی صورت میں، مینوفیکچررز دوا کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آرپی ) طے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ تاہم، ڈی پی سی او یہ تعین کرتا ہے کہ اگلے  بارہ مہینوں کے دوران ان کی ایم آرپی میں 10فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں ہو۔این پی پی اے کے ذریعے طے شدہ/نظرثانی شدہ خردہ/سیلنگ پرائسز  کی تفصیلات این پی پی اے  کی ویب سائٹ، یعنی www.nppaindia.nic.in پر دستیاب ہیں۔

پی ایم بی آئی مختلف قسم کے اشتہارات جیسے کہ ٹی وی، ایف ایم ریڈیو، آٹو ریپنگ، سنیما، بس برانڈنگ، اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنوں پر ڈیجیٹل اسکرین اشتہار وغیرہ کے ذریعے جنرک دواؤں کے بارے میں بیداری پھیلاتا ہے۔ اس کے علاوہ  پی ایم بی آئی  فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جن اوشدھی جنرک ادویات کے  استعمال کے بارے میں باقاعدہ لوگوں کو بتاتابھی ہے ۔ بیورو اسکیم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے سیمینار اور ورکشاپس کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ مزیدبرآں ، اسکیم کی حصولیابیوں کو آگے بڑھانے اور اس کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہر سال 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس منایا جاتا ہے۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1550)

 

 


(Release ID: 1797992) Visitor Counter : 258


Read this release in: English