بھاری صنعتوں کی وزارت

ہندستان میں آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ صنعت کے لئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کی ’’چیمپئن او ای ایم انسینٹیو اسکیم‘‘ کے تحت 20 درخواست کنندگان کو منظوری دی گئی



منظور شدہ درخواست کنندگان سے 45016 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کے ساتھ حاصل زبردست ردعمل کے سلسلہ میں یہ اسکیم ایک بڑی کامیابی ہے

آٹو موٹیو شعبہ کی پی ایل آئی اسکیم کے ایڈوانس آٹوموٹیو ٹکنالوجی (اے اے ٹی) پروڈکٹس کی دیسی سپلائی چین میں نئے سرمایہ کے لئے صنعت کی حوصلہ افزائی کرنےکے لئے 18 فی صد تک کی ترغیب

موٹر گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کے پرزوں کے لئے پی ایل آئی اسکیم (25938 کروڑ روپے) اور اے سی سی کے لئے پی ایل آئی (18100کروڑ روپے) کےساتھ فیم اسکیم (10000 کروڑ روپے) ہندستان کو ماحولیات کے نظریے سے صاف، پائیدار،جدید اور زیادہ صلاحیت والی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) پر مبنی نظام کی جانب چھلانگ لگانے میں اہل بناتی ہے

یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت مہم کو بہت فروغ دے گی

Posted On: 11 FEB 2022 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11فروری 2022/

ہندستان میں موٹر گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کے پرزوں کی صنعت کے لئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم  کے تحت کل 115 کمپنیوں نے اپنی درخواستیں داخل کی تھیں،جنہیں 23 ستمبر 2021 کو نوٹی فائی کیا گیا تھا۔  یہ اسکیم 9 جنوری 2022کو ہندوستانی اسٹینڈر وقت23:59:59 بجے تک درخواست موصول کرنے کے لئے  کھلی تھی۔ یکم ا پریل 2022 سے لگاتار 5 برسوں کی مدت کےلئے ہندستان میں تیارکردہ  جدید موٹر گاڑی ٹکنالوجی (اے اے ٹی) پروڈکٹس(گاڑی اور پرزے) کی مقررہ فروخت کے لئے  اسکیم کے تحت ترغیب نافذ ہے۔

حکومت نے 25938کروڑ روپے کی بجٹ اخراجات کے ساتھ جدید موٹر گاڑی پروڈکٹس (اے اے ٹی) کے لئے  ہندستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کےلئے ہندستان میں  موٹر گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کے پرزوں کی صنعت کے لئے پروڈکشن لنکڈ انسنٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کو منطوری دی۔موٹر گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کے پرزوں کی صنعت کے لئے  پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم ایڈوانس آٹوموٹیو ٹکنالوجی  (اے ٹی)مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھانے اور موٹر گاڑی مینوفیکچرنگ ولیو چین میں   سرمایہ کو ترغیب دینے کے لئے  مالی حوصلہ افزائی   کو تجویز کرتی ہے۔ اس کے اہم مقاصد میں  لاگت کی کمی کو دور کرنے ، سطحی معیشت بنانے اور اے اے ٹی پروڈکٹس کے  شعبے میں ایک مضبوط سپلائی چین کی تشکیل کرنا شامل ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے چیمپئن او ای ایم  اسکیم کے تحت  موصول درخواستوں کو عمل میں شامل کیا ہے اور اسکیم کے اس زمرے کے تحت 20 درخواست کنندگان (انکی 12 معاون کمپنیوں کے ساتھ ) کو منظوری دی گئی ہے۔

چیمپئن او ای ایم (2ڈبلیو اور 3 ڈبلیو کے علاوہ)

نمبر شمار

درخواست کنندہ کا نام

1

اشوک لیلنڈ لمیٹیڈ

2

ایشیئر موٹرس لمیٹیڈ

3

فورڈ انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ

4

ہونڈئی موٹر انڈیا لمیٹیڈ

5

کیا انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ

6

مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹیڈ

7

پی سی اے آٹوموبائلز  انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ

8

پناکیل موبلٹی سولیوشن پرائیوٹ لمیٹیڈ

9

سوزوکی موٹر گجرات پرائیوٹ لمیٹیڈ

10

ٹاٹا موٹرس لمیٹیڈ

 

 

چیمپئن او ای ایم 2 ڈبلیو اور 3 ڈبلیو

نمبر شمار

درخواست کنندہ کا نام

1

بجاج آٹو لمیٹیڈ

2

ہیرو موٹر کورپوریشن لمیٹیڈ

3

پیاگو وہیکلز پرائیورٹ لمیٹیڈ

4

ٹی وی ایس موٹر کمپنی لمیٹیڈ

 

نئے غیر آٹوموٹیو سرمایہ کار (اوای ایم)

نمبر شمار

درخواست  کنندہ کا نام

1

ایکسس کلین موبلٹی پرائیوٹ لمیٹیڈ

2

بوما انسنٹیو ٹرانسپورٹ سولیوشن پرائیوٹ لمیٹیڈ

3

الیسٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ

4

ہوپ الیکٹرک مینوفیکچرنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ

5

اولاالیکٹرک ٹکنالوجی پرائیوٹ لمیٹیڈ

6

پاور ہول وہیکلز پرائیوٹ لمیٹیڈ

زبرست ردعمل  ظاہر کرتا ہے کہ صنعت میں ایک عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ منزل کے طور پر  ہندستان کی شاندار ترقی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ  عزت ماب وزیراعظم کے  آتم نربھر بھارت-ایک خود انحصار ہندستان کی اپیل کے ساتھ مضبوطی سے گونجتا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1508

 



(Release ID: 1797838) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi , Bengali