وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی فری ڈِش کے ایم پی ای جی 4کی چوتھی سالانہ ای-نیلامی کے نتائج کا اعلان

Posted On: 11 FEB 2022 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍فروری2022:

ہندوستان کی واحد مفت ڈی ٹی ایچ سروس ڈی ڈی فری ڈِش گاہکوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ در حقیقت یکم اپریل 2022ء سے لے کر 31مارچ 2023ء تک کی مدت کے لئے ڈی ڈی فری ڈِش کے ایم

 

نئی دہلی:11؍فروری2022:

 

ہندوستان کی واحد مفت ڈی ٹی ایچ سروس ڈی ڈی فری ڈِش گاہکوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ در حقیقت یکم اپریل 2022ء سے لے کر 31مارچ 2023ء تک کی مدت کے لئے ڈی ڈی فری ڈِش کے ایم پی ای جی -4سلاٹ کی چوتھی سالانہ ؍57ویں  ای-نیلامی کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس بار تقابلی طور سے چینلوں کی تعداد زیادہ ہیں۔

 

01.jpg

 

مختلف طرح کے خصوصی چینلوں کی طرف سے ای-نیلامی کے لئے موصولہ درخواستوں میں سے 12چینلوں کو ڈی ڈی فری ڈِش پر ایم پی ای جی-4سلاٹ مختص کئے گئے ہیں۔ یہاں چینلوں کے نام دیئے گئے ہیں۔

 

02.jpg

 

ڈی ڈی فری ڈِش کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ ان حقائق سے لگایا جاسکتا ہے کہ چینلوں کی زیادہ تعداد کے علاوہ اس نیلامی کے لئے فی سلاٹ  اعلیٰ ترین بولی قیمت اور اوسط آمدنی بھی پچھلے سال کے مقابلے بڑھ گئی ہے۔ 43فیصد کا قابل ذکر اضافہ درج کرتے ہوئے فی سلاٹ اوسط بولی؍ریوینو ، پچھلے سال کے 0.89کروڑ سے بڑھ کر اس سال 1.27کروڑ ہوگیا ہے۔اسی طرح سب سے اونچی بولی قیمت پچھلے سال کے 1.12کروڑ سے 42.85فیصد بڑھ کر اس سال 1.6کروڑ ہوگیا ہے۔

 

03.jpg

 

04.jpg

 

05.jpg

 

تمام لوازمات پورے ہوجانے کے بعد یہ چینل یکم اپریل 2022ء سے ڈی ڈی فری ڈِش پر نشر ہونے لگیں گے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1521)

 




(Release ID: 1797809) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi