وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع سے متعلق عنوانات پر مبنی فلموں کے لئے این او سی

Posted On: 11 FEB 2022 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11فروری 2022/

یکم جنوری 2021 سے 31 جنوری 2022 تک دفاع سے متعلق  موضوعات پر فلموں کی  تیاری کے لئے فلم سازوں/پروڈیوسروں  سے ’کوئی اعتراض نہیں‘ (این او سی) سرٹی فکیٹ دینے کے لئے  ہندستانی فوج کی جانب سے موصول ہونے والی  تجاویز کی حیثیت درج ذیل ہے:

این او سی کی  حیثیت

فیچر فلم

دستاویزی فلم /ٹی سیریز

کل

منظور 

09

07

16

مسترد

01

0

01

زیر التوا

01

0

01

کل

11

07

18

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ دس سالوں کے دوران ہندستانی بحریہ کو این او سی کے لئے ایک تجویز پیش ہوئی ہے جو زیر التوا ہے ۔ ہندستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کو گزشتہ 3 برسوں کے دوران این او سی کے لئے  درج ذیل تجاویز  موصول ہوئی ہیں۔:

2019

2020

2021

5

2

6

 

 

 

 

آئی اے ایف کی جانب سے کسی بھی تجویز پر مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا  کے علاوہ  وزارت دفاع سے مزید دو این او سی  مانگے گئے تھے جو منظور کرلئے گئےہیں۔

ہندستانی فوج کے ایک افسر (سبکدوش) کی زندگی پر مبنی فلم کو این او سی دینے سے انکار کرنے کی وجہ   ایک فوجی سپاہی  اور ایک مقامی لڑکے کے درمیان  رومانوی تعلقات کی  تصویر کشی ہے  جو ہندستانی فوج کو  کمزور  دکھاتا ہے اور سیکورٹی سے متعلق  مسائل اٹھتے ہیں ۔

منظوری کا عمل خودمختارانہ/امتیازی نوعیت کا نہیں ہے اور نہ ہی  یہ ہندستان کے آئین کی دفعہ 14 کی  خلاف ورزی کرتا ہے۔  قومی سلامتی،  ہندستان کے دفاع ، ملک /مختلف ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال، مسلح افواج میں نظم و ضبط کی برقراری   فوجی خدمات کے اخلاق /رسم و رواج   ، شہریوں کے عمومی جذبات  اور ہندوستان کے شہریوں /عام لوگوں کے ذہنوں میں مسلح افواج کی شبیہ  جیسے عوامل  کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر معاملہ پر  غور کیاجاتا ہے۔

 منظوری کا عمل ہندوستان کے آئین کی دفعہ19(1) (اے)کے تحت تقریر اور جذبات کی اظہار کی آزادی کی خلاف ورزی   نہیں ہے۔ تقریر اور اظہار کی آزادی  بھی  مناسب پابندیوں کے تحت ہے جو ہندستان کی  خودمختاری ا ورسالمیت ، ملک  کی سلامتی ،غیر ممالک کے ساتھ  دوستانہ تعلقات   اور سرکاری نظام،   اخلاق اور تہذیب  ، یا کسی کو اکسانے کے  مفاد کے تحفظ، جرم وغیرہ  کے لئے ضروری ہوسکتےہیں۔

دفاع سے متعلق موضوعات پر مبنی فلموں کےلئے فلم سازوں/ پروڈیوسروں  کو این او سی  جاری کرنے پیچھے  دلیل یہ ہے کہ  مسلح افواج کو اس انداز میں پیش نہ کیا جائے  جس سے مسلح افواج /حکومت / ملک کی بدنامی ، حقائق کی درستگی  ، خفیہ معاملات کو کھلے میدان میں نہ لانے  جوملک کی سلامتی پر اثر انداز ہوسکتےہیں، کو بھی یقینی بنایاجائے۔

یہ معلومات رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 11 فروری 2022 کو لوک سبھا میں جانب فیروز ورن گاندھی کے  سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1507


(Release ID: 1797800) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Tamil