وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج نے مئو کے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ملٹری کالج  نے اپنی قسم کا پہلا ہیکاتھن کا انعقاد کیا

Posted On: 10 FEB 2022 4:23PM by PIB Delhi

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے استعمال میں مہارت اورسہولت کوفروغ دینے کی کوشش اور بھارتی فوج کی ٹیکنالوجی سے متعلق سائیڈ کی نمائش کے لئے اپنی قسم کا پہلا ہیکاتھن شملہ میں واقع فوج کے تربیتی کمان (اے آرٹی آراے سی ) کی مکمل رہنمائی کے تحت مئو کے  ٹیلی کمیونیکیشن انجیئنرنگ کے ملٹری کالج میں منعقد کیاگیا۔

راشٹریہ رکشایونیورسٹی کے ساتھ اشتراک میں یکم اکتوبر ، 2021سے 31دسمبر ،2021تک ‘‘سینیہ رنکشیترم ’’نام کی تقریب  کو منعقد کیاگیا ، جس میں 15000شرکاء نے حصہ لیا۔یہ تقریب ورچوئلی طورپر منعقد کی گئی تھی اور اس میں سیکیور کوڈنگ، سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو ایکسپلائیٹیشن اور سائبر جارحانہ مہارتوں پر مبنی کئی چیلنجز شامل تھے۔ پروگرام کی خصوصیات میں سائبر اسپیس میں مصنوعی  خطرات کے خلاف ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے والے شرکاء شامل تھے۔ اس تقریب میں شرکاء کے لیے متعدد تربیتی اجلاس اور ماہرانہ بات چیت  کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دیہی اور دور دراز علاقوں سے قابل لحاظ ردعمل کے ساتھ ملک بھر سے سائبر کے شوقین افراد نے اس تقریب  میں پرجوش طریقے سے  حصہ لیا۔

فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے  آج ایک آن لائن تقریب کے دوران  ہیکاتھن کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی ۔

 

*****

ش ح ۔ش ر ۔ ع آ

U-1465


(Release ID: 1797487) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi