وزارات ثقافت
قومی یادگار اتھارٹی آئندہ روز یادگاروں کے تحفظ پر اولین عالمی ویبنار منعقد کرے گی
20 سے زائد ممالک اس میں حصہ لیں گے
Posted On:
10 FEB 2022 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 فروری 2022:
یادگاروں اور ورثے کے تحفظ پر عالمی بیداری پیدا کرنے کے لیے قومی یادگار اتھارٹی ، پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کےموقع پر یعنی 11 فروری 2022 کو ’’یادگاروں کے تحفظ اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر آئی سی سی آر (ایم ای اے) کے تعاون سے ایک ویبنار کا اہتمام کرے گی۔
تقریباً 20 ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، ان ممالک میں بنگلہ دیش، بھوٹان، جاپان، ایران، جنوبی افریقہ، وینیزویلا، اسرائیل اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ شامل ہیں۔
یہ یادگاروں کے تحفظ پر اب تک کی اولین ویبنار ہے اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کے موقع پر اس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں اسکالرس/ سفارت کار حضرات نے قومی یادگاروں اور ورثہ جاتی مقامات کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور یادگاروں پر کنندہ زمین کے لوگوں کی یادگار کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ثقافت، سیاحت اور ڈی او این ای آر کے وزیر، جناب جی کشن ریڈی؛ خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی؛ ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، اور رکن پارلیمنٹ اور آئی سی سی آر کے چیئرمین ڈاکٹر ونے سہسر بدھے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ثقافت کے سکریٹری جناب گووِند موہن افتتا حی کلمات پیش کریں گے۔
قومی یادگار اتھارٹی کے چیئرمین جناب ترون وجے نے کہا، ’’یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور غیر معمولی تقریب ہے جس کی ترغیب ہمیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے حاصل ہوئی ہے۔ اس پروگرام کو حاصل ہونے والے ردعمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ثقافت دنیا کو جوڑنے والی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اس بین الاقوامی ویبنار میں تمام خواہش مند اسکالر حضرات اور طلبا کو فیس بک، یو ٹیوب اور ٹوئیٹر کے توسط سے جڑنے کے لیے مدعوکیا گیا ہے۔اس تقریب کا انعقاد 11 فروری 2022 کو شام 5.30 بجے سے شام 7.00 بجے تک کیا جائے گا۔
شرکاء کے لیے فیس بک، یو ٹیوب او رٹوئیٹر کے لنکس مندرجہ ذیل ہیں:
فیس بک
https://www.facebook.com/events/1271154926708589
ٹوئیٹر– @nmanewdelhi
یوٹیوب
https://youtu.be/onlkJelPktQ
***
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1450
(Release ID: 1797458)
Visitor Counter : 181