پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ملک میں مجموعی طور پر 23 ریفائنری کمپنیاں مصروف عمل ہیں جن کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت سالانہ 249.22 ملین میٹرک ٹن کے بقدر ہے


8 ریفائنری کمپنیوں کو پیٹروکیمیکلز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے

Posted On: 10 FEB 2022 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 فروری 2022:

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت مطلع کیا کہ مہاراشٹر میں سرکاری دائرہ کی اکائی(پی ایس یو) کے ذریعہ قائم کردہ 19 ریفائنریز، مشترکہ وینچر کمپنی کے ذریعہ قائم کردہ ایک ریفائنری اور نجی کمپنیوں کے ذریعہ قائم کردہ 3 ریفائنری کمپنیوں سمیت ملک میں مجموعی طور پر 23 ریفائنری کمپنیاں ہیں جن کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت سالانہ 249.22 ملین میٹرک ٹن   (ایم ایم ٹی پی اے ) کے بقدر ہے۔ ان 23 ریفائنری کمپنیوں میں  سے، 8 کمپنیوں کو درج ذیل تفصیلات کے مطابق پیٹروکیمیکلز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے:

نمبر شمار

کمپنی کا نام

ریاست

مقام

تیل صاف کرنے کی صلاحیت (ایم ایم ٹی پی اے)

1

اینڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)

گجرات

کویالی

13.70

2

ہریانہ

پانی پت

15.00

3

اڈیشہ

پرادیپ

15.00

4

ایچ پی سی ایل۔ ہندوستان متل اینرجی لمیٹڈ (ایچ ایم ای ایل)

پنجاب

بھٹنڈا

11.30

5

بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل)

کیرالا

کوچی

15.50

6

او این جی سی ۔ منگلور ریفائنریز اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ (ایم آر پی ایل)

کرناٹک

منگلور

15.00

7

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل)

گجرات

جام نگر (ڈی ٹی اے)

33.00

8

گجرات

جام نگر (ایس ای زیڈ)

35.20

تیل کمپنیوں کی جانب سے ناگپور یا رام ٹیک میں کوئی پیٹروکیمیکل ریفائنری یا پیٹروکیمیکل کامپلیکس قائم کرنے سے متعلق کوئی تجویز نہیں ہے۔ کمپنیوں کے ذریعہ پیٹروکیمیکل ریفائنری یا پیٹروکیمیکل کامپلیکس کو خام تیل کی دستیابی، رکاوٹ سے مبرا زمین، بجلی اور پانی وسائل، مصنوعات کی مارکیٹنگ فزیبلٹی، کنکٹیویٹی، تکنالوجی، زمین اور مٹی کی خصوصیات، وغیرہ جیسے مختلف عوامل کی بنیاد پر تکنیکی اقتصادی عمل داری پر غور کرتے ہوئے ایک جگہ پر قائم کیا جاتا ہے۔

 

***

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1451



(Release ID: 1797455) Visitor Counter : 111


Read this release in: English