سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا

Posted On: 10 FEB 2022 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 فروری 2022:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ قانونی چارہ جوئی سے پیدا ہونے والے ہنگامی واجبات کو کم کرنے کے لیے تنازعات کے حل کے عمل کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

ثالثی اور مفاہمت (ترمیمی) ایکٹ 2015 کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے تنازعات کو حل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی غرض سے، آزاد ماہرین کی مصالحتی اور تصفیہ کمیٹیاں (سی سی آئی ای) قائم کرکے شفاف طریقے سے معاہدہ کے تنازعات کے حل اور تصفیہ کے لیے ایک میکنزم قائم کیا ہے۔چونکہ ثالثی اور عدالت میں زیر التوا مقدمات میں شامل رقم ہنگامی واجبات کا بڑا حصہ بنتی ہیں، اس لیے تنازعات کے جلد از جلد حل کے لیے تیارکیا گیا میکنزم این ایچ اے آئی کے ہنگامی واجبات میں تخفیف لائے گا۔ اب تک تین سی سی آئی ای نے کام شروع کر دیا ہے۔

مالی برس 2022۔23 کے لیے، حکومت نے این ایچ اے آئی کے لیے 59000 کروڑ روپئے کے بقدر کے اضافی بجٹی تعاون کی تخصیص کی اور این ایچ اے آئی کے واجبات میں تخفیف لانے کی غرض سے مجوزہ آئی ای بی آر کی ضرورت میں تخفیف کرکے اسے 0.01 کروڑ روپئے کے بقدر  کر دیا۔  حکومت نے اثاثوں کو مالی شکل دینے کے لیے این ایچ اے آئی کے لیے دیگر اختراعی مالی ماڈلس  جیسے ٹی او ٹی، آئی این وی آئی ٹی، ایس پی وی کو بھی منظوری دی۔

***

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1447


(Release ID: 1797409) Visitor Counter : 116
Read this release in: English