قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایل سی پی پر عمل

Posted On: 10 FEB 2022 4:10PM by PIB Delhi

 

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ پری لیجسلیٹو کنسلٹیشن پالیسی کابینہ سکریٹری کی صدارت  میں  کمیٹی آف سیکرٹریز نے  10 جنوری 2014 کو  تیار کی تھی اور ہر  ایک وزارت/محکمے کو اس کے تحت لئے گئے فیصلے پر عمل  کرنا  اور مذکورہ پالیسی کو نافذ کرنا تھا۔ قانون اور انصاف وزارت کی پاس  وزارتوں/محکموں کے ذریعہ پری لیجسلیٹو کنسلٹیشن پالیسی پر عمل کئے جانے  سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

حکومت ہند میں پارلیمانی طریقہ کار کے  مینول  کے باب 9 کے پیراگراف 9.2 (اے)  میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ وزارت/محکمہ تمام دلچسپی رکھنے والے افراد اور متعلقہ حکام کے  مشورے سے  لیجسلیٹو  تجاویز  تیار کریں گے۔ اس مشورے  میں   مجوزہ قانون کی   ضرورت  اور اس میں شامل تمام اہم معاملات پر  بحث شامل ہے۔ ہر  ایک وزارت/محکمہ کو اس شرط کو پورا کرنا پڑتا ہے۔

 لیکن  پری لیجسلیٹو کنسلٹیشن پالیسی کے پیراگراف 11  میں وزارت/محکمہ کو یہ آزادی دی گئی ہے کہ وہ پری لیجسلیٹو کنسلٹیشن پالیسی پر اس بنیاد پر عمل کرنے سے بچ سکتا ہے کہ وہ قابل عمل یا ضروری نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1452

                        


(Release ID: 1797405) Visitor Counter : 165


Read this release in: English