ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
قدرتی وسائل کے بندوبست کا قومی نظام (این این آر ایم ایس )
Posted On:
10 FEB 2022 1:29PM by PIB Delhi
ماحولیات ،جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ قدرتی وسائل کے بندوبست کے قومی نظام کی وزارت کی ایک اسکیم سینٹرل سیکٹر اسکیم ہے۔قدرتی وسائل کے بندوبست کے قومی نظام ( این این آر ایم ایس ) اسکیم کا اہم مقصد ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی ،جائزہ لینا ،فہرست بندی کے لئے دوردرا ز کے ریموٹ سینسنگ کا استعمال ہے۔
اس اسکیم کی اہم حصولیابیا ں مندرجہ ذیل ہیں:
- مغربی ہمالیائی ماحولیاتی خطے میں آب وہوا میں تبدیلی کی وجہ سے نباتات کی تبدیلی کے میکانزم کو ظاہر کرنے کے لئے معلومات پر مبنی فیصلے کو فروغ دینا ۔
- ہمالیائی خطے کی برف اور گلیشئیر ز کی نگرانی ، بھارت کی ریگستانی صورتحال کی نقشہ بندی ، ریمورٹ سینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے تمل ناڈو کے ناگا پٹنم ضلع کے نمک سے متاثر زمین کی اصلاحات میں مٹی اور پانی کی کوالٹی کی صورتحال اور جغرافیائی انفارمیشن سسٹم ،تکنیکس ،مربوط زمین کے استعمال کے لئے ریموٹ سینسنگ کی ایپلی کیشن ،دیہی علاقوں میں پانی اور توانائی کا بندوبست : توانائی کی شجر کاری کے مواقع کی کھوج ، پبلک سسٹم گروپ ، سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے امر کنٹک بایو اسپئیر ریزرو اور جی آئی ایس تکنیک اور گجرات کے منتخب ماحولیاتی ٹورزم مقامات کے قدرتی وسائل کے جائزے اور ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کا استعمال کرتے ہوئے اس کے متعلقہ ماحولیات شامل ہیں۔
گزشتہ 5سال کے دوران وزارت نے تحقیقی مطالعات کو جاری رکھنے اور پروجیکٹوں کے جائزے کے لئے 1.00 کروڑروپے کی گرانٹ منظور کی ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1426
(Release ID: 1797182)
Visitor Counter : 171