خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بے سہارا بچوں کے لئے اسکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2022 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9فروری  ،2022

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  مرکز کے ذریعہ حمایت یافتہ  اسکیم ’چائلڈ پروٹیکشن سروس (سی پی ایس)اسکیم ’-مشن وتسلیا  کا نفاذ کررہی ہے ۔یہ اسکیم  بے برے حالات میں بچوں کی بحالی  سمیت ،یتیم اور بے سہارا بچوں کےلئے ہے۔سی پی ایس اسکیم کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خدمات مہیا کرنے کےلئے  مالی مدد فراہم کی جاتی ہے  جس میں ادارہ جاتی دیکھ بھال ،غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال ،صلاحیت سازی میں مدد اور انسانی وسائل وغیرہ شامل ہیں۔بچوں کے گھر ،آبزرویشن ہومز،اسپیشل ہومز ، تحفظ کےمقامات  ،کھلی پناہ گاہوں وغیرہ سمیت  بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے مختلف قسم کے  اداروں (سی سی آئی) کی تشکیل اور ان کی دیکھ بھال  کےلئے  بھی  مدد فراہم کی جاتی ہے۔ سی سی آئی  عمر کے لحاظ سے مناسب تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی، تفریحی سرگرمیاں ، صحت کی دیکھ بھال، مشاورت وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔ اسکیم پر عمل درآمدگی  متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر منحصر ہے۔

اس کے علاوہ ،بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن  (این سی پی سی آر) کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق  ،ایس ایم ڈبلیو پی (سی) نمبر 6/2021 میں معزز سپریم کورٹ نےگلیوں  میں بچون کی حالت پر  اس مسئلے کا از خود نوٹس لیا ہے۔ان سی پی سی آر  کے بال سوراج پورٹل  پر گلیوں میں بچوں کی حالت کے سلسلے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے مطابق  11.01.2022 تک  کی تفصیل جدول ایک میں دی گئی  ہیں۔

وزارت نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ خدمات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور اسکیموں کے موثر نفاذ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور باقاعدگی سے کام کیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مختلف اسکیموں کے تحت چلائے جانے والے اداروں اور سہولیات کو فعال اور دستیاب رکھنے کے لیے مختلف رہنما خطوط اور مشوروں کا اشتراک کیا گیا ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی  کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمریتی زوبین ایرانی  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

جدول 1

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کے مطابق بال سوراج پورٹل پر  گلیوں میں بچوں کی حالت  کے سلسلے میں تفصیلات (11.01.2022تک )

 

نمبر شمار

یاستیں

اپنے خاندان کے ساتھ گلیوں میں رہنے والے بچے

وہ بچے جو دن میں گلیوں میں رہتے  ہیں اور رات میں  قریب ہی کچی بستیوں اور جھوپڑیوں میں رہنے والے اپنے کنبے کے پاس چلے جاتےہیں

گلیوں اور سڑکوں پر تنِ تنہا رہنے والے بے سہارا بچے

کُل

1

انڈمان اور نیکوبارجزائر

0

0

0

0

2

آندھرا پردیش

465

177

13

655

3

اروناچل پردیش

0

0

0

0

4

آسام

28

96

27

151

5

بہار

77

55

11

143

6

چنڈی گڑھ

1

5

0

6

7

چھتیس گڑھ

17

57

5

79

8

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

11

0

0

11

9

دہلی

91

138

2

231

10

گوا

13

27

0

40

11

گجرات

1086

895

9

1990

12

ہریانہ

180

216

22

418

13

ہماچل پردیش

15

49

0

64

14

جموں و کشمیر

50

200

6

256

15

جھارکھنڈ

0

0

0

0

16

کرناٹک

427

573

99

1099

17

کیرالہ

13

5

1

19

18

لداخ

3

29

0

32

19

لکشدیپ

0

0

0

0

20

مدھیہ پردیش

598

771

43

1412

21

مہاراشٹر

2075

480

18

2573

22

منی پور

0

0

0

0

23

میگھالیہ

0

5

0

5

24

میزورم

0

0

0

0

25

ناگالینڈ

0

1

0

1

26

اوڈیشہ

13

4

17

34

27

پدوچیری

9

18

0

27

28

پنجاب

23

85

16

124

29

راجستھان

35

17

0

52

30

سکم

0

0

0

0

31

تمل ناڈو

134

43

14

191

32

تلنگانہ

0

0

0

0

33

تریپورہ

0

2

12

14

34

اترپردیش

30

65

80

175

35

اتراکھنڈ

7

13

1

21

36

مغربی بنگال

0

122

0

122

 

کُل

5401

4148

396

9945

****************

ش ح ۔ا م۔

U:1370

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1797065) وزیٹر کاؤنٹر : 191
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil