ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
خاتون صنعت کاروں کو فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2022 3:35PM by PIB Delhi
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کی وزارت کے ذریعہ جرمن اقتصادی تعاون اور ترقی وفاقی وزارت (بی ایم زیڈ) کی جانب سے ڈوئچے ویلے گیسل شافتپر انٹرنیشنل سوزامیناربیٹ (جی آئی زیڈ) کے تعاون سے پروجیکٹ ’’خواتین صنعت کاروں اور خواتین کے اسٹارٹ اپس کو اقتصادی تفویض اختیارات (ڈبلیو ای ای)‘‘ نافذ کیا جارہا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور ملک کی 8 شمال مشرقی ریاستوں میں بہت چھوٹی خاتون صنعت کاروں کے لیے پائلٹ انکیوبیشن اور ایکسلریشن پروگرام چلانا اور ان کی موجودہ صنعتوں کو فروغ دینا اور ان میں نئے کاروبار شروع کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔
اس پروجیکٹ میں ’ہر اینڈ ناؤ‘ عنوان کے تحت کامیاب خاتون صنعت کاروں کی کہانیاں بیان کرنے اور صنفی کرداروں سے متعلق مثبت ذہنی تبدیلی لانے خاتون صنعت کاروں کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے ایک فلم اور میڈیا مہم چلائی جارہی ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحت سات ماہ کے انکیوبیشن پروگرام میں خیالات کو کاروبار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے منتخبہ ریاستوں سے 315 خواہشمند خاتون صنعت کاروں کو مدد فراہم کرانے کا نشانہ ہے۔ چھ ماہ کے ایکسلریشن پروگرام کے دوران موجودہ کاروبار والی 130 خواتین کو ان کے کاروبار کو فروغ دینے کے مقصد سے مدد فراہم کرانے کا نشانہ رکھا گیا۔
اس پروجیکٹ میں انکیوبیشن اور ایکسلریشن تعاون دونوں پروگراموں کے تحت 445 خواتین کا نشانہ رکھا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر 725 خاتون صنعت کاروں کو مدد فراہم کرائی گئی۔
پروجیکٹ میں انکیوبیشن اور ایکسلریشن تعاون پروگرام کے تحت شامل خاتون صنعت کاروں کی خطے وار تعداد کی تفصیل:
|
خطہ
|
کل فی ریاست
|
|
شمال مشرقی خظہ۔ 8 ریاستیں
|
233
|
|
راجستھان (9 اضلاع)
|
105
|
|
تلنگانہ (26 اضلاع)
|
109
|
|
مہاراشٹر (3 اضلاع)
|
120
|
|
اترپردیش (4 اضلاع)
|
158
|
|
میزان
|
725
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1378
(ریلیز آئی ڈی: 1797061)
وزیٹر کاؤنٹر : 161