وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اٹل ٹنل کو عالمی بک آر ریکارڈز کے ذریعے


’10000 فٹ کی بلندی سے زیادہ پر واقع سب سے لمبی ہائی وے ٹنل‘ کے طور پر باقاعدہ تسلیم کیا گیا ہے

Posted On: 09 FEB 2022 6:50PM by PIB Delhi

نئی دلّی میں 9 فروری 2022 کو منعقدہ ایک تاریخی تقریب کے دوران ، عالمی بک آف ریکارڈز نے  اٹل ٹنل کو باضابطہ طور پر  ’10000 فٹ  کی بلندی سے زیادہ پر واقع سب سے لمبی ہائی وے ٹنل‘ کے طور پر سند دی ہے۔ سرحدی سڑکوں کی تنظیم (بی آر او) کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے ، منالی کو لاہول اسپتی وادی سے جوڑنے والے اس انجینئرنگ کمال کی تعمیر کے لیے ، سرحدی سڑکوں کی تنظیم (بی آر او) کی شاندار کامیابی کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔ برطانیہ میں قائم عالمی بک آف ریکارڈز ایک ایسی تنظیم ہے جو مستند سرٹیفکیشن کے ساتھ دنیا بھر میں غیر معمولی ریکارڈوں کی فہرست تیار کرتی ہے اور ان کی تصدیق کرتی ہے۔

قوم کا فخر، اٹل ٹنل کا ویژینری پروجیکٹ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 اکتوبر 2020 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ 9.02 کلو میٹر طویل ، حکمت عملی کے لحاظ سے اہم، اٹل ٹنل، جو ’روہتانگ پاس‘ کے نیچے سے گزرتی ہے، منالی – لیہ ہائی وے انتہائی دشوار گزار علاقوں میں منجمد درجہ حرارت کے چیلنجنگ کی حالات میں تعمیر کی گئی تھی۔ سرنگ کی تعمیر سے پہلے یہ شاہراہ سردیوں کے موسم میں چھ ماہ تک بند رہتی ہے جس سے لاہول اور اسپتی ملک بھر سے الگ تھلگ ہوجاتا ہے۔اس سرنگ کی تعمیر سے منالی – سرچو روڈ پر سفری فاصلہ 46 کلو میٹر اور سفر کے وقت میں چار سے پانچ گھنٹے تک کی کمی آئی ہے، جس سے منالی – لیہہ کے محور پر ہر موسم میں رابطہ قائم ہوسکے گا۔

ہمالیہ کے پیر پنجال سلسلے میں واقع اس سرنگ کی تعمیر، تکنیکی اور انجینئرنگ کی مہارت کا اتنا ہی بڑا امتحان رہا ہے جتنا  کہ انسانی بردار اور مشین کی افادیت کا۔ یہ انتہائی سخت اور مشکل دشوار گزار علاقے میں تعمیر کی گئی ہے جہاں موسم سرما میں  درجہ حرارت ہڈیوں کو منجمد کرنے والے منفی 25 ڈگری تک گر جاتا ہےاور اکثر ٹنل کے اندر درجہ حرارت 45 ڈگری تک بڑھ جاتا ہے۔ نازک ارضیات اور سیری نالے کے بہاؤ جیسے چیلنج،جس کی وجہ سے اٹل ٹنل میں سیلاب آتا ہے، زیادہ بوجھ اور ضرورت سے زیادہ برفباری کچھ ایسے بنیادی تعمیراتی چیلنج تھے جنھیں سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او)کے کرم یوگیوں نے انتہائی کامیابی کے ساتھ عبور کیا۔

بی آر او نے، اپنے نصب العین،’مقامات کو جوڑتے ہوئے، لوگوں کو جوڑتے ہیں‘ کے مطابق، اٹل ٹنل، روہتانگ میں انجینئرنگ کے کمال کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ سرنگ ، لداخ کے نازک سیکٹر کو متبادل لنک فراہم کرکے مسلح افواج کو جامع سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ، ہماچل پردیش کے ضلع لاہول اور اسپتی کے باشندوں کے لیے بھی ایک اعزاز ثابت ہوئی ہے۔اس خطے میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے اور ایک برس سے کچھ زیادہ کے عرصے میں ہی وادی اور ریاست نے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی دیکھی ہے۔ اٹل ٹنل، خطے کی مستقبل کی ترقی میں ایک واضح کردار ادا کرنے کے لیے مقدر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FH4Y.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H30N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I4K9.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1392


(Release ID: 1797010) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi