ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک میں کل بجلی پیداوار میں نیو کلیائی توانی کا حصہ 2014ء سے تقریباً 3 سے 3.5 فیصد تک رہاہے


بجلی کامرشیل پیداوار کیلنڈر سال 2014ء میں 34162 ملین یونٹ سے بڑھ کر کیلنڈر سال 2021ء میں 43918ملین یونٹ ہوگئی ہے

Posted On: 09 FEB 2022 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:09؍فروری2022:

 

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی(آزادانہ چارج)،ارضی سائنس؛ ایم او ایس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ایٹمی توانائی اور خلاء (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں کل بجلی پیداوار میں نیو کلیائی توانائی کا حصہ 2014ء سے تقریباً 3 سے 3.5 فیصد تک رہا ہے۔

تاہم لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ حقیقی کامرشیل پیداوار کیلنڈر سال 2014ء میں  34162ملین یونٹ سے بڑھ کر کیلنڈر سال 2021ء میں 43918ملین یونٹ ہوگئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کل بجلی پیداوار میں نیوکلیائی توانائی کا حصہ نیو کلیائی توانائی اکائیوں اور تمام بجلی پیدا کرنے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار پر منحصر ہے۔ کل  بجلی پیداوار میں نیوکلیائی توانائی کا حصہ ملک میں زیادہ نیو کلیائی صلاحیت کو جوڑ کر مزید بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان مستقل طور سے طویل مدتی توانائی تحفظ حاصل کرنے کےلئے ایک سودیشی تین مرحلے والے نیوکلیائی توانائی پروگرام پر عمل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی تعاون پر مبنی لائٹ واٹر ری ایکٹر بھی اضافی طورپر نصب کئے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کو شفاف بجلی دستیاب کرانے کےلئے نیوکلیائی توانائی میں وسعت لانے  کا پروگرام بھی چلایا جارہا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1380)


(Release ID: 1797007) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil