ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشن گہرا سمندر

Posted On: 09 FEB 2022 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9فروری 2022/

ڈیپ اوشن مشن کے نتیجے میں کارپوریٹ گھرانوں کے ذریعہ سمندری وسائل کا زیادہ استحصال نہیں ہوگاا ور اس سے  ملک میں ماہی گیروں کی زندگی اور معاش پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔  ڈیپ اوشن مشن کا مقصد گہرے سمندر میں  وسائل کو تلاش کرنا  اور ان کے   پائیدار استعمال کے لئے  ٹکنالوجیز تیار کرنا ہے۔  پروگرام کے نتائج کا مقصد ممکنہ نئے وسائل کی نشاندہی کرنا  اور مستقبل میں ان کے استعمال کے لئے  ٹکنالوجی تیار کرنا ہے جس سے معاش کے لئے  اضافی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

مشن گہرے سمندر کا تعلق بلیو اکونومی سے ہے۔ ڈیپ گہرا مشن کی سرگرمیاں بلیو اکونومی  کے اجزا جیسے ماہی گیری  ، سیاحت اور سمندری نقل و  حمل  ، قابل تجدید توانائی،آبی زراعت،  سمندر تہہ سے نکالنے کی سرگرمیاں اور  مرین بائیو ٹکنالوجی میں مدد کریں گی۔

یہ معلومات  ارتھ سائنس  اور ایم او  وزارت سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آئی /سی)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1386

 



(Release ID: 1797004) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Urdu , Marathi