خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نیشنل کریچ اسکیم

Posted On: 09 FEB 2022 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9فروری  ،2022

ملک میں گزشتہ تین برسوں میں کام کرنے والے ماؤں کے بچوں کےلئے نیشنل کریچ اسکیم  کے تحت چلائے جانے والے  کریچوں کی تعداد مندرجہ ذیل  ہے:

 

سال کے دوران

کریچوں کی تعداد

2017-18

18040

2018-19

8018

2019-20

6458

 

 

 

 

 

 

 

 

 

میٹرنٹی بینیفٹ (ترمیمی )ایکٹ ،2017  کے تحت  پچاس یا  اس سے زیادہ ملازمین  والے ہر ادارے  کو ایک مقررہ فاصلے  کے اندر  کریچ کی سہولت  کا ہونا   ضروری ہے۔ کانوں اور سرکس  کے علاوہ دیگر اداروں  کےلئے میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ  کے تحت مناسب ریاستی حکومتوں کو اس قانون  کے مقاصد کےلئے  قواعد وضع کرنے کی ضرورت ہے،جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ کریچ  میں مہیا کی جانے والی  سہولیات  اور  خدمات  کا تعین کرنا شامل ہے۔اس سلسلے  میں لیبر  اور روزگار کی وزارت  پہلے ہی سبھی ریاستی حکومتوں سے  17.11.2017  کو   اس سلسلے میں اپیل کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین ا ور بچوں کی ترقی کی وزارت  نے وقت بر وقت  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو مختلف پہلوؤں  پر ہدایات بھی  جاری کی ہیں،جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ کریچوں میں مہیا کی جانے والی طے شدہ سہولیات اور خدمات  کے بارے میں کمیونٹی  کے درمیان  بیداری پیدا کرنے بھی شامل ہے۔

اس سلسلے میں ،02.11.2018 کو ایک بات چیت میں  میٹرنٹی بینیفٹ (ترمیمی) ایکٹ 2017  کے تحت کریچ چلانے کےلئے نیشنل مینی مم گائڈلائنس  تشکیل دیتے ہوئے  ریاستوں ،مرکز کے زیرانتظام علاقوں  ،محکموں اور  وزارتوں  کو مشورہ دیا گیا تھا کہ  کس طرح مناسب انتظامات کے ساتھ ماڈل کریچ   سہولیات   پیش کی جائیں اور  کریچ سہولیات کے سلسلے میں  کمیونٹی میں بیداری لانے کےلئے   اور  کس طرح کام کرنے والی ماؤں کو  ان سہولیات  کا فائدہ اٹھانے کے لئےحوصلہ افزائی کی جائے۔اس کے علاوہ 04.05.2021 کو ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کریچ سہولیات کو یقینی بنانے  اور متعلقہ خواتین کو میٹرنیٹی بینیفٹ ایکٹ کے قانونی ضابطوں کے  تحت ایک دن  میں چار دوروں  اور آرام کرنے کے لئے  وقفوں کی سہولیات دئے جانے کےسلسلے میں   ایک خط جاری کیا گیا۔ایسی فرموں کے سلسلے میں  جہاں پچاس سے زیادہ ملازمین   ہوں اور کریچ  قائم ہوں ،کا کوئی ڈاٹا بنیادی طورپر نہیں رکھا جاتا ہے۔

کریچ چلانے اور جاری رکھنے کا فیصلہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ تصدیق اورمعائنہ کی بنیاد پر کیا  جاتا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان سے ضروری دستاویزات اور معلومات کے ساتھ تائید شدہ تجاویزحاصل کرنے پر ہی  فنڈ جاری کرتی ہے۔

‘کام کرنے والی ماؤں کے بچوں کے لیے قومی کریچ اسکیم’ کے مناسب نفاذ کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں کریچوں کے معائنہ کے ذریعے نگرانی، ان کے کاموں کی تصدیق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ  بات چیت  اور میٹنگوں، ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے فالو اپ شامل ہیں۔

 

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی  کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمریتی زوبین ایرانی  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*********

 

ش ح ۔ا م۔

U:1369



(Release ID: 1797000) Visitor Counter : 167


Read this release in: English