ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فضائی آلودگی کے اثرات

Posted On: 09 FEB 2022 5:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9فروری 2022/

ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) عام لوگوں  اور آلودگی کنٹرول  کرنے والی اتھارٹیز کے لئے  ہوا کے معیار کی  عملی  (آپریشنل)  معلومات فراہم کرتا ہے۔یہ پیشن گوئیاں  ویب سائٹ  https://mausam.imd.gov.in۔ا ورhttps://ews.tropmet.res.in.

پر بھی دستیاب ہیں۔  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم) ، پنے کے ذریعہ  تیار کردہ ایس اے ایف اے آر ویب ایپلی کیشن  چار میٹروپولٹین شہروں (دہلی، پنے،ممبئی اور احمد آباد)میں ہوا کے معیار کا  مخصوص انڈیکس اور ایڈوائزری  فراہم کرتی ہے۔  

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) سےمعلومات  یا بیداری مہم دستیاب ہوسکتی ہیں۔ درج ذیل شہروں میں ہوا کے معیار کی معلومات  فراہم کی جارہی  ہیں۔ نئی دہلی، چنئی، ممبئی، احمد آباد اور پنے ۔

آپریشن ایئر کوالٹی انفارمیشن  سروس کی درج ذیل شہروں تک  توسیع کی جارہی ہے:ورانسی، لکھنؤ، الہ آباد، کولکتہ،بنگلورو اور پٹنہ۔

یہ معلومات  ارتھ سائنس  اور ایم او  وزارت سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آئی /سی)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1387

 


(Release ID: 1796997) Visitor Counter : 286


Read this release in: English , Marathi