خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خدمات / اسکیموں کے فائدے فراہم کرانے کے لئے شناختی دستاویزات

Posted On: 09 FEB 2022 3:37PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  آنگن واڑی خدمات کے تحت استفادہ کنندگان کی شناخت آدھار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس کو خدمات یا فائدے کی فراہمی کے لئے شناختی دستاویز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے  جس سے شفافیت آتی ہے اور کام زیادہ کارگر طریقے سے انجام دیا جاتا ہے اور اس سے استفادہ کنندگان کو ان کا حق ملتا ہے۔ جن استفادہ کنندگان کےپاس آدھار کارڈ نہیں ہے ،  فیلڈ کارکنان ا ن کی آدھار  کارڈ حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس وقت تک ان کو متبادل شناختی دستاویز کی بنیاد پر خدمات فراہم کرائی جاتی ہیں۔

تمام کووڈ ٹیکہ کاری مراکز پر کووڈ -19 ٹیکا لگوانے کے لئے حکومت ہند نے درج ذیل فوٹو شناختی کارڈوں کو منظور کیا ہے ۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کووڈ-19 ٹیکا لگوانے کے لئے لوگوں کو زیادہ قسم کے شناختی دستاویز دکھانے کی سہولت ملے۔ کوون پورٹل پر رجسٹریشن کرانے کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری درج ذیل نو فوٹو  شناختی دستاویز استعمال کر سکتے ہیں۔

1۔  آدھار کارڈ

2۔ ڈرائیو نگ لائیسنس

3۔ پین کارڈ

4۔ پاسپورٹ

5۔ پنشن پاس بک

6۔ این پی آر اسمارٹ کارڈ

7۔ ووٹر آئی ڈی (ای پی آئی سی)

8۔ منفرد معزوری کا شناختی کارڈ (یو ڈی آئی سی)

9۔ فوٹو والا راشن کارڈ

کوون پورٹل پر رجسٹریشن کرانے کے لئے 18تا       15 سال کے شہری درج ذیل  6 فوٹو  شناختی دستاویز استعمال کر سکتے ہیں:

1۔  آدھار کارڈ

2۔ پین کارڈ

3۔ پاسپورٹ

4۔ منفرد معزوری کا شناختی کارڈ (یو ڈی آئی سی)

5۔ فوٹو والا راشن کارڈ

6۔ اسٹوڈنٹ فوٹو آئی ڈی کارڈ

قومی کووڈ -19 ٹیکہ  کاری پروگرام کے تحت  مقررہ شناختی کارڈوں (آدھار کارڈ سمیت) کے بغیر بھی افراد کے لئے ٹیکے کی سہولت فراہم کرائی جاتی ہے ، جس میں ایک اسپیشل طریق کار کے تحت ویکسی نیٹر کے ذریعہ آن سائٹ رجسٹریشن کے ذریعے 100 فیصد ٹیکہ کاری کی جاتی ہے۔ حکومت ہند نے مئی 2021 میں تمام ریاستوں/ مرکز کے  انتظام خطوں  کو کوون کے ذریعہ  مقررہ شناخت کارڈوں کے بغیر  افراد کی  کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کئے ہیں۔

اس سلسلے میں 4 فروری 2022 تک  مجموعی ٹیکہ کاری کے 48.78 فیصد   ٹیکے  خواتین کو لگائے جو کہ  ملک میں خواتین  کے تناسب یعنی 48 فیصد کے تقریباً برابر ہے۔

اگر استفادہ کنندگان کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے تو انہیں  متبادل شناختی دستاویزات کی بنیاد پر   خدمات فراہم کرائی جاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1374

                          


(Release ID: 1796959) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Manipuri , Gujarati , Tamil