نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ اور یو ایس  اےآئی ڈی نے صحت اختراعات  اور کاربار میں تیزی لانے کےلئے معاہدہ کیا


اٹل انوویشن مشن اور  پائیدار ہیلتھ کیئر بلینڈڈ فائننس فیسلٹی نے مشترکہ شراکت داری اور تجاویز کو مدعو کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 08 FEB 2022 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08؍فروری؍2022:

اٹل انوویشن مشن (آے آئی ایم)، نیتی آیوگ اور امریکی ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس اے آئی ڈی)نے صحت دیکھ بھال کی  اختراعاتی   تقسیم کے لئے بازاروں اور وسائل تک پائیدار رسائی پہل کے تحت ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا، جو دوسرے درجے اور تیسرے درجے کے شہروں اور دیہی و قبائلی علاقوں میں نازک آبادی کے لئے سستی اور معیاری صحت دیکھ بھال کی رسائی میں بہتری لائے گی۔2020ء میں یو ایس اے آئی ڈی ، آئی پی ای  گلوبل اور بھارت سرکار کے اکیڈمک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز نے بازار پر مبنی صحت حل کو تیار کرنے اور ان میں تیزی سے اضافہ کرنے کےلئے عوامی اور سود مند فنڈ کو کاروباری پونجی کے ساتھ شامل کرنے کےلئے اختراعات سے مالا مال مالی سہولت پیدا کی ہے۔

آج اعلان شدہ نئی شراکت داری نازک آبادی تک رسائی کی کوششوں کو بڑھائے گی ۔ اختراعات اور کاروبار میں اٹل انوویشن مشن کی مہارت کا فائدہ اٹھائے گی۔ اٹل انوویشن مشن اور چھوٹے و درمیانی درجے کے صحت صنعتوں میں کاروباری سرمایہ کاری کے لئے رکاوٹوں کو دور کرنے کی غرض سے پونجی اور عوامی سیکٹر کے وسائل کا فائدہ اٹھائیں گے اور صحت خدمات کے وسائل میں سرمایہ کاری کریں گے۔یہ معاہدہ کووڈ-19کی موجودہ جاری تیسری لہر کے لئے ایک مؤثر مدد دستیاب کرانے اور مستقبل میں خطرناک امراض کے پھیلاؤ اور صحت ایمرجنسی کی صورتحال کے لئے صحت نظام کی تیاری کے عام ہدف کے ساتھ صحت خدمات پس منظر میں اختراعت پر توجہ مرکوز کرے گا۔

پروگرام کے ورچوئل آغاز کے دوران بولتے ہوئے نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت نے کہا کہ ملے جلے تغذیہ میں ترقیاتی مالیات کو پھر سے اُجاگر کرنے کی صلاحیت ہے ، جو شراکت داری کو بامقصد کرکے مالی اور سماجی دونوں طرح کے نتائج دینے والے کاروبار کو بڑھانے کےلئے سستی پونجی کی زیادہ پول کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا’’ وباء سے پیدا شدہ رکاوٹوں اور اس کے مسلسل خطرے کو دیکھتے ہوئے صحت خدمات سے زیادہ اہم کوئی شعبہ نہیں ہے، جس میں اصلاح کی فوری رفتار کو مزید بڑھاتے ہوئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یہ یقینی بنانے کےلئے کہ سب کے پاس سستی اور معیاری صحت خدمات تک رسائی یقینی ہو، ملی جلی مالی امداد جیسے اختراعاتی  مالی مدد  کے مواقع کا استعمال کرکے صحت دیکھ بھال اختراعات اور کاروبار کو متحرک کرنے کا یہ ایک انوکھا موقع ہے، جو کاروباری سرمایہ کاری کے جوکھم کو کم کرنے کےلئے سود مند مالی امداد کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ نظریہ صحت شعبے میں موجودہ مالی فاصلے کو پُرکرنے کےلئے بڑھی ہوئی نجی پونجی رفتار کو اہل بناتا ہے اور صحت نظام میں اختراعات کو اپنانے کےلئے ایک اہل ایکو سسٹم کی تعمیرکرتاہے۔‘‘

شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس اے آئی  ڈی ؍بھارت کی مشن ڈائریکٹر وینا ریڈی نے کہا ’’یو ایس اے آئی ڈی اس نئی ساجھیداری میں کامیابی کاجشن مناتا ہے، جو مستقل کاروباری  اور اختراعات کے ساتھ بھارت کے صحت نظام کو مضبوط کرے گا۔ یہ تعاون اٹل انوویشن مشن ، نیتی آیوگ اور یو ایس اے آئی ڈی کے مشترکہ عہد کو آگے بڑھائے گا، تاکہ بھارت کے سب سے ناز ک آبادی کے لئے صحت خدمات میں اصلاح کی سمت میں زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے کےلئے اختراعاتی مالی امداد پر مبنی حل کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔‘‘

بھارت میں صحت نظام میں اصلاح کے نئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے آئی پی ای گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوجیت سنگھ نے کہا ’’کووڈ-19 سے پیدا ہوئی رکاوٹوں نے صحت نظام میں وقفے کو بڑھا دیاہے، لیکن بھارت کی صحت اصلاحات میں تیزی لانے کے مواقع پر بھی سامنے لایا ہے۔ یو ایس اے آئی ڈی کی حمایت یافتہ اجتماعی پہل صنعتوں کو مالی اور تکنیکی دونوں طرح کی مدد مہیا کرنے کے لئے ایک جامع نظریہ اپناتی ہے، جو پیچیدہ صحت چیلنجز کا حل نکالنے کےلئے غیر معمولی تجایز کو فہرست میں شامل کرتاہے۔ اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت داری ، مستحکم صحت ماڈل کی ترقی کے لئے کوششوں کو بڑھاوا دے گی اور صحت شعبے میں خرچ کے معیار میں بہتری کے لئے اختراعاتی مالی مدد میکانزم کا مظاہرہ کرے گی۔‘‘

مقررین کے ابتدائی تبصروں کے بعدایک اطلاعاتی اور پُرکشش قرطاس ابیذ ، جس کا عنوان تھا بلینڈڈ فائننس کے توسط سے بھارت میں ہیلتھ کیئر کو پھر سے تیار کرنا’،جاری کیا گیا۔قرطاس ابیذ بھارت میں صحت خدمات کو بڑھاوا دینے میں اس کے رول کا ایک تجزیہ ہے، جبکہ بلینڈڈ فائننس نظریات کو کیسے لاگو کیا جائے  اور بڑے پیمانے پر بلینڈڈ فائننس حاصل کرنے کےلئے موجودہ چنوتیوں کی جانچ کرتے ہوئے موضوع  کا مطالعہ کرتا ہے۔ یہ انعقاد بھارت میں اعلیٰ اثرات والی صحت اختراعات پر کام کرنے والے اختراعت کاروں اور کاروباریوں ، خاص طور سے خواتین کی قیادت میں چلنے والی صنعتوں کی تجاویز کے ساتھ جاری رہا اور بھارت کی صحت ایکو سسٹم میں بلینڈڈ فائننس بازار حل اور اختراعت کو ناپنے کی ضرورت پر ایک پینل مباحثے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

زیادہ معلومات اور تجاویز کے حصول کے لئے ضروری لنک یہاں دیا گیا ہے۔ https://samridhhealth.org/aim-and-samridh-call-for-proposals/

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1322)


(Release ID: 1796712) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada