سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسدانوں نے فلوروسینس ریڈ آؤٹ کے ذریعے ، ایس اے آر ایس-سی او وی-2 کا پتہ لگانے کے لیے نیا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم تیار کیا

Posted On: 08 FEB 2022 3:03PM by PIB Delhi

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نےایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کہ فلوروسینٹ روشنی کی پیمائش کے ذریعے وائرس جیسے پیتھوجینس کی فلومیٹرک شناخت کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ ایس اے آر ایس-سی او وی-2 کاپتہ لگانے کے لیے اس نئی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو دیگر ڈی این اے/آر این اے پیتھوجینس کا بھی پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں ایچ آئی وی، انفلوئنزا، ایس سی وی، زیکا، ایبولا، بیکٹیریا اور دیگر تغیر پذیر / ارتقاء پذیر پیتھوجینس شامل ہیں۔

وائرس، انسانی صحت کے لیے ایک بڑا عالمی خطرہ ہےاور ایس اے آر ایس- سی او وی-2 کی وجہ سے جاری کووڈ-19 وبا ہمارے زندگی کے تمام پہلوؤں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ آر این اے وائرس کی غیر معمولی ترسیل کی شرح میں رابطے کا سراغ لگانے(پھیلنے سے روکنے کے لیے) اور بر وقت علاج فراہم کرنےکی غرض سے تیز رفتار اور درست تشخیص کی ضرورت کو لازمی بنا دیاہے۔

حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے خود مختار ادارے ایڈوانسڈ سائنسی تحقیق کے لیے جواہر لال نہرو مرکز (جے این سی اے ایس آر) کے سائنسدانوں نے  آئی آئی ایس سی (سائنس کا ہندوستانی ادارہ) کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر ، کووڈ-19 کے طبی نمونوں کی تشخیص کے لیے، ایک نان کینونیکل نیوکلک ایسڈ پر مبنی جی-کواڈروپلیکس (جی کیو) ٹوپولوجی کو قابل اعتماد متضادی پولیمورفزم (جی کیو-آر ایس پی) پلیٹ فارم کو نشانہ بناکر مظاہرہ کیا  گیا ۔یہ کام ’اے سی ایس سینسرس‘ نامی جریدے میں حال ہی میں شائع ہوا ہے اور سائنسدانوں کی ٹیم نے اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے پیٹنٹ بھی دائر کیا ہے۔

موجودہ کام میں طبی نمونوں میں ایس اے آر ایس- سی او وی-2 کے لیے پہلے جی کیو-ہدف شدہ تشخیصی پلیٹ فارم کا مظاہرہ کیا جو کہ منفرد پلیٹ فارم جی کیو- آر سی پی پر مبنی ہے۔ اس مولی کیولر تشخیصی پلیٹ فارم کو زیادہ قابل اعتماد اور ترتیب کی خصوصیت کے ساتھ فیلڈ میں  تعینات قابل آئیسو تھرمل ایمپلی فکیشن ایسس کے ساتھ ضم کیا جا سکتا ہے۔

 یہ پلیٹ فارم مستحکم اور نونکینونیکل قابل اعتماد ڈی این اے/ آر این اے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نیو کلک ایسڈس میں  تعاملات ایک منفرد سیٹ کی وضاحت اور منظم خصوصیات پر زور دیتا ہے۔ آر سی پی پر مبنی ہدف کی توثیق  بیکٹیریا اور ڈی این اے/ آر این اے وائر سمیت متنوع پیتھوجینس کے لیے نانکیونیکل نیو کلک ایسڈ سے ہدف شدہ تشخیص پلیٹ فارم کی ترقی کے لیے، ایک عمومی  اور ماڈلیولر طریقہ ہے۔

آر ٹی- کیو- پی سی آر، ایس اے آر ایس- سی او وی-2 (کووڈ-19) کی درست شناخت کے لیے  سونے جیسا معیار رہا ہے۔ ، ایس اے آر ایس- سی او وی-2 کی نیوکلک ایسڈ سے ہدف شدہ تشخیص پر حالیہ ایجادات میں آر ٹی  - آر پی اے اور آر ٹی – ایل اے ایم پی جیسی تکنیکیں  عام مقصد کے ڈی این اے سینسنگ پروبرس کا استعمال کرتی ہیں۔

ان میں جی کیو ٹوپولوجی کو ، ایس اے آر ایس- سی او وی-2 کے ماخذ ڈی این اے کی ہدف شدہ تشخیص تیار کی جو کلینک جاتی نمونوں میں جیونومک آر این اے سے ریورس ٹرانسکرپشن اور ایمپلی فیکیشن کے بعد حاصل کی گئیں۔ جی کیو ٹارگیٹڈ ڈی ٹیکشن پی ایچ- ٹریگرڈ ڈی این اے کو مستحکم  جی کیوز میں تبدیل کرنے کے ذریعے حاصل کیا گیا جو ایک ڈیزائن کردہ فلوروسینٹ  ڈائی کا استعمال کرتے ہوئے قابل ذکر انتخابی صلاحیت کے ساتھ پتہ لگانےکا ہدف بناتا ہے چونکہ بی ٹی ایم اے نامی بینزوبستھایازول پر مبنی  ٹاگریٹ مخصوص موڑ ہے۔ اس طرح یہ مطالعہ فلوروجینک نامیاتی مالی کیول پر مبنی جی کیو- آر سی پی پلیٹ فارم کے لیے کووڈ-19 کے طبی نمونوں کی تشخیص کے لیے ایک قابل اعتماد حکمت عملی کا مظاہرہ کرتاہے اور یہ اس کا پہلا عملی مظاہرہ ہے۔

ٹیم وضاحت کرتی ہے کہ پیتھوجینیسز میں نیوکلک ایسڈ کی غیر معمولی تبدیلیوں کو نشانہ بنانے پر انحصار قابل اعتماد ہونےکے ساتھ ساتھ مخصوص تشخیصی ایسس تیار کرنے کا ایک دلچسپ طریقہ ہے۔ نیوکلک ایسڈ زکی  مخصوص شناخت کے لیے اعلیٰ ساخت یا  تربیت کے ساتھ مالی کیولر پروبیس جھوٹے مثبت  شناخت کے نتائج کو موجودہ تکنیک میں درپیش چیلنج کو کم کردیں گی۔

ٹی گوندا راجو نے واضح کیا کہ ’’ہم نے  مہنگے آر ٹی- کیو- پی سی آر آلے کی ضرورت کے بغیر کم مدت میں ہی،غیر مبہم ہدف کی شناخت حاصل کرنے اور کھوج کی درستگی کو بڑھانے کے لیے مالی کیولر پروبیس کی عقلی  توجیہ کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ آر سی پی پر مبنی پلیٹ فارم بہت عام ہے اور اسے محتلف ڈی این اے / آر این اے پر مبنی پیتھوجینسز کی کھوج کے لیے آسانی سے اپنایا جاسکتا ہے جن میں بیکٹیریا اور وائرس جیسے ایچ آئی وی، انفلوئنزا، ایچ سی وی وغیرہ شامل ہیں‘‘۔

اشاعتی لنک:https://doi.org/10.1021/acssensors.1c02113

مصنفین: سمن پراتیہار، راگنی اگروال،  وریندر کمار پال، امت سنگھ اور تھمیا گونداراجو*

مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ٹی گوندا راجو (tgraju@jncasr.ac.in, tgraju.jnc[at]gmail[dot]com).سے رابطہ  کریں۔

 

Description: A screenshot of a video gameDescription automatically generated

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1311



(Release ID: 1796709) Visitor Counter : 140