بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

اوڈیشہ میں لائٹ ہاؤس سیاحت

Posted On: 08 FEB 2022 2:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8فروری 2022/

حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یعنی سرکاری نجی شراکت داری (پی پی پی)  طریقہ کار پر  ریاست اوڈیشہ میں درج ذیل پانچ  لائٹ ہاؤسیز میں سیاحت کی ترقی کے لئے کام شروع کئے ہیں:

  1. گوپال پور لائٹ ہاؤس- ضلع گنجم
  2. پوری لائٹ ہاؤس – ضلع پوری

    iii. چندباگھا لائٹ ہاؤس-ضلع پوری

   iv. پارادیپ لائٹ ہاؤس- ضلع جگت سنگھ پور

  1. فالس پوائنٹ لائٹ ہاؤس –ضلع کیندر پارا

مذکورہ لائٹ ہاؤسیز کے لئے پروجیکٹ کے اجزا کو حتمی شکل دے دی گئی ہے  اور کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) کلیئرنس اور دیگر مقامی اداروں کے لئے  اسٹیٹ کوسٹل زون منجمنٹ اتھارٹی سے  منظوری طلب کی گئی ہے۔

چونکہ مذکورہ منصوبے  پی پی پی موڈ پر ہیں اس لئے کوئی فنڈ مختص کرنے کا  تصور نہیں کیا گیاہے۔

 یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کے  مرکزی وزیر  جناب سربانند سونوال نے  آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں  دی۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1316



(Release ID: 1796641) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Telugu