صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ذہنی کیفیت  کے  ٹھیک  نہ ہونے والے معاملوں  کو کم کرنے،ذہنی خلل کو دور کرنے اور تمباکو کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے  حکومت کی کوششیں 

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 FEB 2022 12:36PM by PIB Delhi

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکز ی وزیر ملکت  ڈاکٹر  بھارتی  پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بیماری   کے مطالعے کے عالمی  بوجھ کے مطابق ، جو لانسیٹ  پبلک ہیلتھ میں   شائع ہوا ہے   ،  ہندوستان میں   سال 2019 میں ذہنی کیفیت  کے ٹھیک نہ ہونے والے معاملوں  کی تعداد  3843118 تھی۔ ہندوستان میں  ذہنی کیفیت کے ٹھیک نہ ہونے والے معاملوں کی تعداد  برقرار نہیں رکھی گئی ہے۔

ذیابیطس  اور ہائپر ٹینشن کے بہتر بندوبست کے ذریعہ  ڈیمنٹیا(ذہنی کیفیت کا ٹھیک نہ ہونا) کے خطرے کو  خاطر خوا ہ کم کیا جاسکتا ہے۔  بھارت سرکار   کیسنر  ،  ذیابیطس  ، دل کی  بیماریوں اوردل کا دورہ  (  این پی سی ڈی  سی ایس )  کی روک تھام  اورکنٹرول کے لئے قومی  پروگرام نافذ کررہی ہے ، جس میں بنیادی ڈھانچے ،  انسانی وسائل کی ترقی  ،  اسکریننگ   ،ذیابیطس اور ہائپر ٹینشن سمیت عام متعدی بیماریوں کا جلد پتہ لگانے    اور ان کے علاج کے علاوہ  ان کی اسکریننگ   پر توجہ  دے رہی ہے۔ آیوشمان  بھارت -  ہیلتھ اور ویلنس سینٹر کے تحت    عام  این سی ڈی ایس  کے لئے اسکریننگ خدمات کی فراہمی کا ایک اٹوٹ  حصہ  بھی ہے۔  حکومت بزرگوں کے حفظان صحت کے لئے قومی پروگرام (این  پی ایچ سی ای )بھی نافذ کررہی ہے۔ این پی ایچ سی ای کی اہم سرگرمیوں  میں   اوپی ڈی کئیر سروسز اور 30 بیڈ والے جیری  ایٹرک  وارڈ(بڑھاپے کی بیماریوں کے وارڈ )   ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں  جیری ایٹرک یونٹس کے قیام  کے ساتھ علاقائی جیری ایٹرک سینٹرو  ں   ( آر جی سی ) میں  جیری ایٹرک  ڈپارٹمنٹ کا قیام شامل ہے تاکہ  خصوصی جیری ایٹرک  خدمات  فراہم کی جاسکیں نیز تمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں  ایک باز آبادکاری یونٹ کے قیام  کے علاوہ 10 بستر والے جیری ایٹرک وارڈ  بھی شامل ہیں۔اس  کے علاوہ ہفتہ میں دو بار جیری  ایٹرک  کلینک کا قیام  پرائمری ہیلتھ سینٹروں   میں تربیت یافہ میڈیکل افسروں  کے ذریعہ  ہفتہ وار جیری  ایٹرک  کلینک کا قیام  اور صحت مند طرز زندگی سے متعلق معلومات   اور مواصلاتی سرگرمیاں  بھی شامل ہیں۔ جیری  ایٹرک  سطح  پر  ضرورت مند بزرگ افراد کے لئے آلات کی   فراہمی  بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ  ذہنی  فتور   کے بوجھ کو حل کرنے کےلئے حکومت  ذہنی فتور  ،  بیماری کے علاج  ،اس کا جلد  پتہ  لگانے کے لئے ملک کے 704  ضلعوں  میں  این ایم ایچ  پی کے تحت ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ  پروگرام کے نفاذ کی حمایت کررہی ہے۔ نیشنل  مینٹل ہیلتھ پروگرام کے   تیسرے کئیر حصے کے تحت  مہارت کے  25 سینٹر اور  47  پی جی ڈپارٹمنٹس کو منظوری دی گئی  ہے تاکہ  ذہنی صحت  کی خصوصیات   میں پی جی ڈپارٹمنٹ  طلبا کی تعداد  میں اضافہ کیا جاسکے ۔ساتھ ہی ساتھ  تیسری سطح کے علاج  کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ مرکز اور ریاست کے میڈیکل کالجوں کے سائکیٹرک ونگ  اور  مرکز اور ریاست کے ذہنی سطح کے اداروں  میں  بھی دماغی  بیماری کے علاج اور اس کا جلد پتہ لگانے کی بھی سہولتیں  موجود ہیں ، جو ذہنی کیفیت  کے ٹھیک  نہ ہونے والی بیماری کا سب سے عام سبب ہے۔

حکومت نے ملک میں تمباکو کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات  کئے ہیں  جو حسب ذیل ہیں۔

  1. صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  تمباکو مصنوعات کی کھپت کی  حوصلہ شکنی کے لئے  سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ( اشتہارات کی روک تھام اور    تجارت  اور کامرس  پیداوار  ،سپلائی اور تقسیم  ) کے قانون  2003  (سی او ٹی پی اے  2003) کے نام سے ایک جامع قانون نافذ کیا ہے تاکہ  تمباکو کے استعمال سے جڑی  صحت   کے نقصان سے  عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔سی او ٹی پی اے  2003  کے تحت    شقوں  اور بنائے گئے ضابطوں  کے تحت  عوامی مقامات  پر اسموکنگ کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تمباکو مصنوعات  پر فروخت پر پابندی عائد کی  گئی  ہے اور تعلیمی اداروں کے  100 یارڈ  کے اندر سگریٹ نوشی  پر ممانعت  ہے۔ تمباکو  مصنوعات  کی براہ راست یا بلاواسطہ تشہیر پر روک اور   مخصوص  صحت وارننگ کی لازمی نمائش  بھی  اس کا حصہ ہے۔
  2. 8-2007 میں اس وزارت کی جانب سے نیشنل  تمباکو کنٹرول  پروگرام کا آغاز کیا  گیا تھا ،جس کا مقصد تمباکو کی  کھپت کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری  پیدا کرنا ،  تمباکو مصنوعات کی پیداوار اور سپلائی کو کم کرنا ۔ سی او ٹی پی اے  2003   کے تحت شقوں  موثر بنانے کو یقینی بنانا ،  لوگوں کی   تمباکو  کے استعمال کو ترک کرنے میں مدددینا اور  تمباکو کے کنٹرول کے  ڈبلیو ایچ او کے فریم  ورک کنوینشن کے ذریعہ  تمباکو کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے حکمت عملی کے نفاذ کو آسان بنانا  ہے۔اسٹیٹ تمباکو کنٹرول سیلز اور ڈسٹرکٹ تمباکو   کنٹرول  سیل کی  جانب سے  نفاذ کی کوششوں کی نگرانی  بھی کی گئی ہے۔
  3. تمباکو مصنوعات  پیکس  کے  85 فیصد اہم  نمائش والے ایریا کا احاطہ کرتے ہوئے  تمام تمباکو پروڈکٹس  پیکس  پر خصوصی  صحت وارننگ   کی نمائش کی گئی ہے۔
  4. سی او ٹی پی اے 2003  کے سیکشن  6  کو نافذ کرنے کے لئے  تمباکوسے  پاک تعلیمی ادارو ں کے لئے نظر ثانی شدہ گائڈ  لائن نافذ کی گئی ہیں۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1295


(ریلیز آئی ڈی: 1796464) وزیٹر کاؤنٹر : 236
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali