وزارت دفاع

ڈی آر ایل، تیج پور

Posted On: 07 FEB 2022 4:33PM by PIB Delhi

رکشا راج منتری (مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع) جناب اجے بھٹ نے 7 فروری 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب بیرندر پرساد بیشیہ کے سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ڈیفنس ریسرچ لیباریٹری، تیج پور شمال مشرقی خطہ میں تعینات ہندوستانی مسلح افواج کو بنیادیامداد فراہم کر رہی ہے۔ ڈی آر ایل، تیج پور کے ذریعے تعینات کی گئی کچھ بڑی مصنوعات درج ذیل ہیں:

· آئرن ریموول یونٹ (آئی آر یو)

· ڈی-آرسینی فکیشن یونٹ

· ڈی آر ڈی او کی پانی کی جانچ کی اکائی

· ڈی آر ڈی او بائیو ٹوائیلٹ

· ہائی ایس پی ایف سنسکرین کریم

· ہربل روم فریشنر  اور مچھر بھگانے کی دوا وغیرہ

· مچھر بھگانے کا ہربل ویپرائزر

· لاروی سیڈل فلوٹنگ ٹیبلیٹ

تجربہ گاہ میں کیے جانے والے تمام کام مسلح افواج اور مقامی لوگوں کے فائدے کے لیے ہیں۔ کچھ انتہائی مفید اشیاء اور ان کی قیمتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

اشیاء

قیمت/اکائی (روپے میں)

1.

آئرن ریموول یونٹ (300 لیٹر/گھنٹہ)

53,400/-

2.

واٹر ٹیسٹنگ کٹ

16,500/-

3.

زمینی علاقوں کے لیے بائیو ٹوائیلٹ

20,000/- تا 80,000/-

4.

کم درجہ حرارت والے علاقوں کے لیے بائیو ٹوائیلٹ

75,000/- تا 3,50,000/-

 

 

 

 

ڈی آر ایل، تیج پور میں فی الحال موجود افرادی قوت کی تفصیلات  زمرہ وار درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

کیڈر

آر ای

موجود

  1.  

ڈی آر ڈ ی ایس

22

21

  1.  

ڈی آر ٹی سی

34

21

  1.  

ایڈمن

11

09

  1.  

متعلقہ

24

18

میزان

91

69

 

 

ڈی آر ڈی او مرکزی حکومت کی ایک تنظیم ہے جو وزارت دفاع کے ماتحت کام کرتی ہے۔ اسی لیے، تمام زمروں کے لیے ڈی آر ڈی او میں کوئی ژونل یا علاقہ وار تقرری نہیں کی جاتی ہے۔ ڈی آر ڈی او میں مرکزی طور پر تقرری کی جاتی ہے اور یہ کام تقرری اور تجزیاتی مرکز (آر اے سی) اور ذاتی صلاحیت کے انتظام کے مرکز (سی ای پی ٹی اے ایم) کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ تاہم، ریسرچ ایسوسی ایٹ (آر اے) اور ریسرچ فیلوز (آر ایف) کی تقرری تجربہ گاہ کی ضرورتوں کے مطابق، اشتہارات دے کر کی جاتی ہے۔ سال 2021 میں، 04 ریسرچ ایسوسی ایٹ (آر اے) اور 08 ریسرچ فیلوز (آر ایف) کی تقرری کی گئی، جن میں سے بالترتیب 01 آر اے اور 03 آر ایف شمال مشرق سے ہیں۔

تجربہ گاہ کو مزید اثردار بنانے کے لیے درج ذیل قدم اٹھائے جا رہے ہیں:

  • شمال مشرقی ہندوستان میں متعدی بیماریوں کی نگرانی اور روک تھام اور ان کے انتظام سے متعلق اشیاء تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
  • ڈی آر ایل، تیج پور کو حال ہی میں، خصوصی طور پر شمال مشرقی خطہ میں جنگل آپریشن میں مصروف فوجیوں کے لیے اشیاء اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شمال مشرقی خطہ میں جدید زرعی طور طریقوں کے استعمال کے ذریعے، سرحدی علاقوں کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں میں  این جی اور مقامی شہری تنظیموں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
  • مقامی صنعت کاروں اور صنعتوں کو ڈی آر ایل کی اشیاء تیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جو شمال مشرقی خطہ کے لیے مفید ہے۔
  • شمال مشرقی خطہ میں متعدد ریاستی حکومتوں کے تحت پی ایچ ای کے ذریعے بائیو ٹوائیلٹ بڑے پیمانے پر بنانے کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:1287



(Release ID: 1796446) Visitor Counter : 124


Read this release in: English