وزارت دفاع

ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کے فوائد

Posted On: 07 FEB 2022 4:37PM by PIB Delhi

 

دفاع کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ نے  7فروری  2022 کو راجیہ سبھا میں  جناب پرکاش جاوڈیکر کو  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے  ایک   جولائی  2014سے  دفاعی افواج کے عملے کے لئے ایک عہدہ ایک پنشن   ( اوآر او پی ) کو نافذ کرنے کا  ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں حکومت نے اوآر او پی کے نفاذ کے لئے  3 فروری  2016 کو جاری کئے گئے  پنشن کی  شرحوں  کے ساتھ  تفصیلی  رہنما خطوط اور  7  نومبر  2015  کو احکامات  جاری کئے تھے۔ اوآر اوپی میں  کہا گیا ہے کہ   ایسے دفاعی  فورسز کے عملے  کو یکساں   پنشن   ادا کی گئی ہے جو ملازمت کی   یکساں  مدت کار  کے ساتھ  یکساں عہدے  پر ریٹائر ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی   ریٹائر منٹ کی تاریخ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اوآر  او پی کی کچھ  خصوصیات حسب ذیل ہیں:

1-ماضی کے  پنشنر ز  کی  پنشن    کلنڈر سال  2013  کے ریٹائریز  کی پنشن کی بنیاد پر دوبارہ  فکس کی جائے گی اور  فائدہ   ایک  جولائی  2014سے  مانا جائے گا۔

2- سبھی  پنشنرز کے لئے پنشن   دوبارہ  فکس کی جائے گی لیکن   اس  کی بنیاد  ملازمت کی  یکساں  مدت کار اور ایک ہی درجے پر    2013  پر  ریٹائر ہوئے عملے کی  کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ  پنشن کی اوسط   ہوگی۔

3-  ان  لوگوں کے لئے پنشن کا جو اوسط سے زیادہ نکال رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

4- ائیر یر س  ،چار یکساں   نصف سالانہ قسطوں  میں ادا کیا جائے گا۔البتہ   سبھی فیملی  پنشنرز  نیز  خصوصی /  لبرائز  فیملی  پنشن    وصول کرنے والے اور  شجاعت  کا ایوارڈ  جیتنے والوں  کو ایک ہی قسط  میں ایرئیرز  ادا کئے جائیں  گے۔

5- مستقبل میں   ہر پانچ سال میں  پنشن  دوبارہ  فکس  کی  جائے گی۔

6- دفاعی فورس کے عملے کے  لوگ  اوآر اوپی کے فوائدکے حقدار نہیں  ہوں  گے ، جنہوں نے  ضابطہ  13(3) 1 (i ) ( بی )،  13 (3)II(  (i(بی) ،  13 (3)  III (  (ivیا فوجی  رول 1954 کے   ضابطہ  16  بی  یا بحریہ   اور ائر فورس ضابطوں کے مساوی     کے تحت    اپنی ہی درخواست پر  ڈسچارج  ہونے کا    متبادل  حاصل  کرلیا ہے ۔

مالی سال 17-2016  میں  او آر اوپی ادائیگیوں کے لئے  12456 کروڑروپے  کا بجٹ  مختص کیا گیا تھا  ۔دیگر سالوں  میں کوئی الگ رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔ دفاعی فورسز کے  پنشنرز / فیملی  پنشنرز کے او آر او پی کے نفاذ کے لئے ائریئر کی حیثیت سے کُل   10795.40 کرو ڑروپے تقسیم  کئے گئے البتہ  اوآر او پی  ایک الگ  ایلمینٹ  کے طورپر نہیں ادا کیا گیا ۔ یہ پنشن کا ایک مربوط  حصہ ہے۔ خرچ کئے گئے اضافی  اخراجات کی اس طرح  کی   رقم دستیاب نہیں ہے۔

***********

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1289



(Release ID: 1796428) Visitor Counter : 168


Read this release in: English