وزارت دفاع
مشن ساگر
Posted On:
07 FEB 2022 4:32PM by PIB Delhi
رکشا راج منتری (مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع) جناب اجے بھٹ نے 7 فروری 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب سنجے سیٹھ کے سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
مشن ساگر ، کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران بحر ہند سے ملحق ریاستوں کے آس پاس واقع ممالک کی امداد کرنے سے متعلق ایک پہل ہے۔ مشن ساگر کے تحت ہندوستانی بحریہ نے 15 دوست بیرونی ممالک میں آبی جہاز تعینات کیے ہیں۔ ان تعیناتیوں کے دوران یہ جہاز 215 دنوں تک سمندر میں تعینات رہیں اور انہوں نے 3000 ایم ٹی سے زیادہ غذائی امداد، 300 ایم ٹی سے زیادہ سیال طبی آکسیجن، 900 آکسیجن کنسنٹریٹرس اور 20 آئی ایس او کنٹینرس کی مجموعی امداد پہنچائیں۔ اس ذمہ داری کو نبھانے کےلیے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے تقریبا 40000 این ایم کی دوری طے کی۔
ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے بیرا، موزمبیق، پوسٹ سائیکلون، آئی ڈی اے آئی، جیسے شہروں میں تقریبا 3500 لوگوں کو راحت، طبی نگہداشت اور بچاؤ سے متعلق خدمات مہیا کیں۔ ایچ اے ڈی آر آپریشنس کو برقرار رکھنے اور موزمبیق کے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے ہندوستانی بحریہ کا ایک اور جہاز، آئی این ایس مگر ، جس پر راحتی سامان لدا ہوا تھا، نے اپریل 2019 میں موزمبیق کے بیرا کی متاثرہ آبادی کےلیے 250 ایم ٹی چاول اور 500 کلو وبائی امراض کی دوائیں پہنچائیں۔ آئی این ایس کیسری نے بھی دسمبر 2021 میں موزمبیق میں 500 ایم ٹی غذائی خوراک پہنچانے کا کام کیا۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
تاریخ
|
ممالک
|
تبصرہ
|
(i)
|
مئی
2020
|
مالدیپ،
موریشس،
میڈاگاسکر،
اتحاد القمری اور
سیشلز
|
طبی ٹیم، دوائیںاور 580 ٹن غذائی امداد
|
(ii)
|
اکتوبر
2020
|
جبوتی،
ایریٹریا
سوڈان اور
جنوبی سوڈان
|
270 ٹن غذائی امداد
|
(iii)
|
دسمبر
2020
|
ویتنام اور
کمبوڈیا
|
ایچ اے ڈی آر امداد، جن میں سے ہر ایک کی مقدار 15 ٹن تھی
|
(iv)
|
مارچ
2021
|
اتحاد القمری اور
میڈاگاسکر
|
ہر ایک کو 1000 ٹن چاول
|
(v)
|
اگست
2021
|
انڈونیشیا،
تھائی لینڈ اور
ویتنام
|
انڈونیشیا – 100 ایم ی سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او)، 300 آکسیجن کنسنٹریٹر
تھائی لینڈ – 300 آکسیجن سیلنڈر
ویتنام – 100 ایم ٹی ایل ایم او، 05 آئی ایس او کنٹینرز اور 300 آکسیجن کنسنٹریٹرز
|
(vi)
|
اگست
2021
|
سری لنکا
|
100 ایم ٹی ایل ایم او اور 05 آئی ایس او کنٹینرز
|
(vii)
|
ستمبر
2021
|
بنگلہ دیش
|
02 موبائل آکسیجن پلانٹ
|
(viii)
|
دسمبر
2021
|
موزمبیق
|
500 ٹن غذائی امداد
|
*****
ش ح۔ ق ت۔ ت ع
U NO:1286
(Release ID: 1796424)
Visitor Counter : 177