اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

‏ ملک میں اوقاف کی املاک‏

Posted On: 07 FEB 2022 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/فروری 2022 ۔ ‏یہ وزارت مرکزی وقف کونسل (سی ڈبلیو سی) کے ذریعے شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی) نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت وقف کے اداروں/وقف بورڈز کو شہری اوقاف کی اراضی مثلاً کمرشیل کمپلیکس، میرج ہال، اسپتال، کولڈ اسٹوریج وغیرہ پر اقتصادی طور پر قابل عمل پروجیکٹ کے لیے بلا سودی قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ گذشتہ 5 برسوں (2016-17 سے 2020-21) کے دوران مرکزی وقف کونسل کے ذریعے 24 پروجیکٹوں کی تیاری کے لیے ملک کے مختلف وقف اداروں/وقف بورڈز کو بلا سودی قرضوں کے لیے 1861.93 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔‏

‏ترمیم شدہ وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 32 کے مطابق کسی ریاست میں وقف کی تمام املاک کی عمومی نگرانی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وقف بورڈز (ایس ڈبلیو بی) کے پاس ہوتی ہے اور وقف بورڈ کو ان اوقاف کی املاک کا انتظام کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ لہذا اوقاف کی املاک کی تفصیلات اور ایسی ہر املاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات مرکزی حکومت کے پاس نہیں ہے۔ وامسی (وقف ایسیٹس مینجمنٹ سسٹم آف انڈیا) نامی وقف آن لائن پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق اب تک پورٹل پر 7,85,934 غیر منقولہ اوقاف کی املاک رجسٹر کی جا چکی ہیں۔ ایس ڈبلیو بی کے مطابق رجسٹرڈ اوقاف کی املاک کی تفصیلات ‏‏ضمیمہ‏‏ میں دی گئی ہیں۔ ‏

‏ وقف بورڈوں کے لحاظ سے  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وامسی پورٹل پر رجسٹر شدہ غیر منقولہ اوقاف کی املاک کی تفصیلات

 

ضمیمہ

‏ وقف بورڈوں کے لحاظ سے  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وامسی پورٹل پر رجسٹر شدہ غیر منقولہ اوقاف کی املاک کی تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

‏وامسی رجسٹریشن ماڈیول پر رجسٹر شدہ غیر منقولہ اوقاف کی املاک کی تعداد‏

1.

‏جزائر انڈمان و نکوبار‏

150

2.

‏آندھرا پردیش‏

10708

3.

‏آسام‏

1616

4.

‏بہار (شیعہ)‏

1672

5.

‏بہار (سنی)‏

6480

6.

‏چنڈی گڑھ‏

34

7.

‏چھتیس گڑھ‏

2665

8.

‏دادرا اور نگر حویلی‏

32

9.

‏دہلی‏

1047

10.

‏گجرات‏

30881

11.

‏ہریانہ‏

23117

12.

‏ہماچل پردیش‏

4494

13.

‏جھارکھنڈ‏

435

14.

‏جموں و کشمیر‏

32506

15.

‏کرناٹک‏

58578

16.

‏کیرلا‏

49019

17.

‏لکشدیپ‏

896

18.

‏مدھیہ پردیش‏

31342

19.

‏مہاراشٹر‏

31716

20.

‏منی پور‏

966

21.

‏میگھالیہ‏

58

22.

‏اڈیشہ‏

8510

23.

‏پڈوچیری‏

693

24.

‏پنجاب‏

58608

25.

‏راجستھان‏

24774

26.

‏تمل ناڈو‏

60223

27.

‏تریپورہ‏

2643

28.

‏تلنگانہ‏

41567

29.

‏اترپردیش (سنی)‏

199701

30.

‏اترپردیش (شیعہ)‏

15006

31

‏اتراکھنڈ‏

5317

32

‏مغربی بنگال‏

80480

جملہ

785934

 

‏یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ ع ا۔ م ر

U-NO.1258

 


(Release ID: 1796305) Visitor Counter : 810


Read this release in: English