وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

آبی قرنطینہ سہولت

Posted On: 04 FEB 2022 6:35PM by PIB Delhi

          ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب  پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ آندھرا پردیش  کی حکومت کی تجویز پر  ماہی پروری کے محکمے ، ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت نے آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم ضلع میں واقع  نکاّ پلّی منڈالا  کے بنگا رماّ پیٹا گاؤں ، میں لیٹو پینیس  وناّ می  ( جھینگے  کی قسم ) کے لئے  آبی قرنطینہ سہولت   ( اے کیو ایف ) کے قیام کو منظوری دی ہے ۔  یہ آبی قرنطینہ سہولت  حکومتِ آندھرا پردیش کے ذریعے  ، اُس کے اپنے فنڈس سے قائم کی  جائے گی ، جس کی مکمل  طور پر ملکیت، انتظام و انصرام اور  آپریشن بھی حکومتِ  آندھرا پردیش کے تحت ہو گا ۔  اِسی طرح  سمندری پروڈکٹس    کی برآمدات سے متعلق  ترقیاتی اتھارٹی  ایم پی ای ڈی اے کی درخواست پر  وزارت نے   ، حکومتِ آندھرا پردیش کی ایماء پر   راجیو گاندھی سینٹر فار ایکوا کلچر  ( آر جی ایس اے ) ، ای پی ای ڈی اے کے ذریعے  سالانہ ایک لاکھ ایس پی ایف   لیٹو پینیس ونّامی کی پیداوار کے لئے  آندھرا پردیش  کے وشاکھا  پٹنم ضلع کے  نکاّ پلّی منڈالا  میں بنگا رماّ پیٹا گاؤں  میں  ایس پی ایف   بروڈ اسٹاک  ملٹیپلی کیشن سینٹر ( بی ایم سی ) کے قیام  کے لئے  تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ) تیار کرنے  اور اس سے متعلق دیگر بنیادی  سرگرمیوں کے لئے اصولی طور پر منظوری بھی دی ہے ۔  تاہم ، اس میں ایک شرط یہ ہے کہ کوئی بھی مالی مدد محکمے  ( مویشی پالن ، ڈیری اور ماہی پروری ) کے ذریعے  فراہم  نہیں کی جائے گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔

( ش ح ۔  م ع ۔ ع ا  (

U. No. 1231)


(Release ID: 1796096) Visitor Counter : 143


Read this release in: English