ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاتھ سے بنے قالین سمیت دستکاری کی مصنوعات کی برآمدات کو گزشتہ تین برسوں میں مسلسل مثبت فروغ حاصل ہوا ہے


حکومت نے دستکاری کی برآمدات کو بڑھاوا دینے کے متعدد اقدامات کئے ہیں

Posted On: 04 FEB 2022 4:13PM by PIB Delhi

دفتر ترقیاتی کمشنر (دستکاری) دستکاری کے کاریگروں کی فلاح و بہبود اور فروغ کے لیے کئی اسکیموں کو عمل میں لا رہا ہے۔ رجسٹرڈ کاریگر جو(پہچان اقدام کے تحت اب تک 28.38 لاکھ  کی تعداد میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں) مارکیٹنگ کی مختلف سرگرمیوں، عصری مہارت، تربیت اور ڈیزائن ورکشاپس وغیرہ میں حصہ لے کر ان اسکیموں (نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام)  اور جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ سکیم  کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔  ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے کاریگروں کو اجرت کے معاوضے کے علاوہ آمد و رفت و قیام و طعام کے اخراجات بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں 3 سال کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 1.00 لاکھ روپے تک کے قرض کی رقم پر شرح سود میں چھ فی صد رعایت دی جاتی ہے اور قرض کی رقم کے 20 فیصد کی شرح سے قرض کی رقم بھی فراہم کی جاتی ہے جو زیادہ سے زیادہ 20,000 روپے بھی فی کاریگر ہے۔ انفراسٹرکچر اسکیم کے تحت مختلف میوزیموں، امپوریموں، خام مال کے بینکوں، شہری ہاٹ بازاروں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ہاتھ سے بنے قالین سمیت دستکاری کی مصنوعات کیبرآمدات کو گزشتہ تین برسوں میں مسلسل مثبت فروغ حاصل ہوا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران دستکاری کی برآمدات کی تفصیلاتضمیمہ نمبر 1 میں پیش کی گئی ہیں۔ حکومت نے دستکاری کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ متعدد معیاری بین اقوامی مارکیٹنگ سرگرمیوں کے علاوہ، ورچوئل مارکیٹنگ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ کاریگروں کو بین اقوامی مارکیٹنگ پلیٹ فارم مہیاکیا جا سکے۔ کاریگروں کو گھریلو مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے گھریلو مارکیٹنگ  جیسے گاندھی شلپ بازار، کرافٹ بازار اور نمائشوں کا اہتمام  کیا جاتا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران منعقد ہونے والی ملکی اور بین اقوامی مارکیٹنگ تقریبات کی تفصیلات ضمیمہ نمبر 2 میں پیش کی گئی ہیں۔ دستکاری کے تکنیکی تربیتی پروگرام اور ڈیزائن ڈیولپمنٹ ورکشاپس کے انعقاد اور 65 ٹول کٹس کی تقسیم کے علاوہ نرمل پینٹنگ کاریگروں کی مدد کے لئے ایک مشترکہ سہولت گاہ بھی قائم کی گئی ہے۔

ضمیمہ نمبر ایک

1۔مالی سال 2018-19 سے مالی سال 21-2020 کے دوران مارکیٹنگ کی منعقد کردہ سرگرمیوں کی تفصیلات

نمبر شمار

مالی سال

گھریلو پروگرام

بین اقوامی پروگرام

گاندھی شلپ بازار

کرافٹ بازار

نمائش

قومی میلے/پروگرام

گھریلو پروگراموں کی کل تعداد

پروگراموں کی تعداد

1

2018-19

66

64

85

3

218

54

2

2019-20

42

41

87

2

172

50

3

2020-21

32

34

79

0

145

18

 

ضمیمہ نمبر -2

گزشتہ دو برسوں کے دوران دستکاری (بشمول ہاتھ سے بنے قالین) کی برآمدات کی تفصیلات

(رقم کروڑ میں)

نمبر شمار

مالی سال

برآمدات (روپے)

1

2019-20

37069.59

2

2020-21

39490.37

 

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی مملکتی وزیر محترمہ نے درشنا جردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1795819) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Tamil