زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
رعایتی شرح پرکسانوں کو آبپاشی کے آلات کی سپلائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 FEB 2022 5:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی:04 فروری،2022۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ زارعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) ملک کی تمام ریاستوں میں 16-2015 سے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے فی بوند زیادہ فصل کے جزو (پی ایم کے ایس وائی- پی ڈی ایم سی) کو لاگو کررہا ہے۔ پی ڈی ایم سی اسکیم مائیکرو آبپاشی یعنی چھڑکاؤ اور اسپرنکلر آبپاشی کا نظام کے ذریعے کھیتوں کی سطح پر پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
حکومت چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو اشاراتی یونٹ لاگت کا 55فیصد اور دوسرے کسانوں کو پی ڈی ایم سی اسکیم کےتحت ڈرِپ اور اسپرنکلر آبپاشی نظام لگانے کی ترغیب دینے کیلئے 45فیصد مالی امداد/ سبسیڈی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ریاستیں مائیکروآبپاشی کو اپنانے کیلئے کسانوں کے حصے کو کم کرنے کیلئے اضافی ترغیبات / ٹاپ اپ سبسیڈی فراہم کرتی ہیں۔
اب تک ریاست اترپردیش میں پی ڈی ایم سی اسکیم کے تحت کُل 185235 کسانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1185
(ریلیز آئی ڈی: 1795808)
وزیٹر کاؤنٹر : 117