وزارت دفاع
سینک اسکول
Posted On:
04 FEB 2022 6:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 فروری 2022:
سینک اسکولوں کے مقاصد ہیں:
- قومی دفاعی اکادمی میں داخلہ کے لیے کیڈٹوں کو تعلیمی، جسمانی اور ذہنی اعتبار سے تیار کرنا۔
- دفاعی خدمات کے افسران کے گروپ میں علاقائی عدم توازن کو ختم کرنا
- جسم ، ذہن اور کردار کی خصوصیات کو ترقی دینا ، جس سے آج کے نوجوان کیڈٹوں کو کل کے اچھے اور مفید شہری بننے میں مدد ملے گی۔
- پبلک اسکول کی تعلیم کو عام آدمی تک پہنچانا۔
نمایاں خصوصیات:
- سینک اسکول، جنہیں پبلک اسکولوں کی طرح ہی چلایا جاتا ہے، مشترکہ نصاب پیش کرتے ہیں اور یہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، نئی دہلی سے وابستہ ہیں۔ بہترین کردار سازی، ٹیم جذبہ، فرض کے تئیں لگن، حب الوطنی کے مظاہرے اور اثر انگیزی کے ساتھ ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے، سینک اسکول طلبا کو آل انڈیا سیکنڈری اسکول ایگزامنیشن اور آل انڈیا سینئر اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنیشن کے علاوہ قومی دفاعی اکادمی/نول اکادمی کے لیے بھی تعلیمی اعتبار سے تیار کرتے ہیں۔
- یہ اسکول انگریزی میڈیم میں تعلیم دیتے ہیں، حالانکہ داخلہ کے لیے انگریزی کا علم ہونا شرط نہیں ہے۔
- تعلیمی ترقی کے علاوہ، طلباء کو ، ہم نصابی سرگرمیوں اور سماجی طور پر مفید کام کے ذریعہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
ملک میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے، سینک اسکولوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
موجودہ سینک اسکولوں کی تعداد
|
1.
|
مہاراشٹر
|
2
|
2.
|
ہریانہ
|
2
|
3.
|
پنجاب
|
1
|
4.
|
گجرات
|
1
|
5.
|
راجستھان
|
2
|
6.
|
آندھرا پردیش
|
2
|
7.
|
کیرالا
|
1
|
8.
|
مغربی بنگال
|
1
|
9.
|
اڈیشہ
|
2
|
10.
|
تمل ناڈو
|
1
|
11.
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
12.
|
جھارکھنڈس
|
1
|
13.
|
کرناٹک
|
2
|
14.
|
آسام
|
1
|
15.
|
اتراکھنڈ
|
1
|
16.
|
جموں
|
1
|
17.
|
منی پور
|
1
|
18.
|
ہماچل پردیش
|
1
|
19.
|
بہار
|
2
|
20.
|
ناگالینڈ
|
1
|
21.
|
چھتیس گڑھ
|
1
|
22.
|
میزورم
|
1
|
23.
|
اروناچل پردیش
|
1
|
24.
|
اترپردیش
|
3
|
میزان
|
33
|
حکومت نے این جی او/نجی اسکولوں اور ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کی پہل قدمی کو منظوری دی ہے جنہیں سینک اسکولز سوسائٹی ، وزارت دفاع کے تحت قائم کیا جائے گا۔ ان اسکولوں کو قومی جذبہ سے متعلق اقدار کی ترقی، چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے ناقابل تسخیر شجاعت، ملک اور معاشرے کے اقدار کے لیے بے پناہ عزت، جسمانی طور پر چا ق و چوبند رہنے کی اہمیت کو سمجھانا اور قومی فخر کا مظہر بننے کے لیے قائم کیا جائے گا۔ منظوری کی بنیاد پر، سینک اسکولز سوسائٹی، وزارت دفاع کے ذریعہ تمام رضامند شراکت داروں سے ویب پورٹل http://sainikschool.ncog.gov.in کے توسط سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسکولوں کو تجزیہ کے عمل کے ذریعہ شارٹ لسٹ کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے وضع کردہ اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرنے اور ضمنی قوانین کی منظوری اور سینک اسکولز سوسائٹی کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے پر رضامندی کی شرط شامل ہے۔
100 نئے سینک اسکولوں کو کھولنے کی اسکیم تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قائم نجی /این جی او ز/ریاستی حکومتوں کے اسکولوں کے لیے ہے۔ گجرات سمیت تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کو ویب پورٹل کے ذریعہ درخواست دینے کے لیے ، اپنے دائرہ کار میں، کسی بھی خواہش مند اسکول کو تیار کرنے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے اطلاع دی جا چکی ہے۔
جہاں تک آر آئی ایم سی کا تعلق ہے، کوئی اور آر آئی ایم سی قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 04 فروری 2022 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت جناب نہال چند اور دیگر کو یہ اطلاع فراہم کی۔
**************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1177
(Release ID: 1795791)
Visitor Counter : 169