وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ایئر کمانڈ نے ایرواسپیس سیفٹی کونسل کی سالانہ میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 04 FEB 2022 8:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 فروری 2022:

مغربی فضائی کمانڈ کی سالانہ ایرو اسپیس سیفٹی کونسل میٹ (اے اے ایس سی ایم) 2022 کا انعقاد 04 فروری 2022 کو دہلی میں کیا گیا۔ کووِڈ سے متعلق قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے، میٹنگ  کا اہتمام ویڈیو ٹیلی کانفرنسنگ کے توسط سے ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا۔ اے اے ایس سی ایم کی صدارت کے فرائض ایئر مارشل امیت دیو، پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایس ایم اے ڈی سی، ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ڈبلیو اے سی نے انجام دیے۔ ایئر مارشل جی ایس بیدی، اے وی ایس ایم ، وی ایم، وی ایس ایم، ڈائرکٹر جنرل (معائنہ اور تحفظ) نے ایئر ہیڈکوارٹر سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ کا مقصد ایرو اسپیس سیفٹی پر اثر انداز ہونے والے قابل تشویش مسائل  کو حل کرنا اور ڈبلیو اے سی کی حادثات سے بچاؤ سے متعلق حکمت کےلیے میکنزم کو مضبوط بنانا تھا۔ اس میٹنگ نے ایرواسپیس سیفٹی سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنے، بنیادی مسائل کو حل کرنے اور نئے رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیالات کرنے کی غرض سے نظریات و تجربات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اہم عہدے داروں کو مشن کی مؤثر تکمیل اور تحفظ کے لیے کام کرنے کی تلقین کی گئی۔

اپنے اختتامی خطبے میں ایئر مارشل امیت دیو نے فعال اور چنوتی بھرے ماحول میں ایرو اسپیس سیفٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افزوں ایرو اسپیس تحفظ کے توسط سے مشن کی تکمیل کو تیز کرنے کے لیے فیلڈ کمانڈرس کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔

 

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1176


(Release ID: 1795757) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi