وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈورنیئر طیارہ

Posted On: 04 FEB 2022 5:59PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری (وزیر مملکت برائے دفاع) جناب اجے بھٹ نے 04 فروری، 2022 کو لوک سبھا میں جناب راجندر دھیدیا گاوِت اور دیگر  کو دیے گئے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

وزارت دفاع کے ماتحت کام کرنے والی ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ، ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، جرمنی سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت سال 1983 سے  ہی 19 سیٹوں والے ڈورنئیر ڈو-228 طیارہ بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ اب تک 150 سے زیادہ فوجی ڈو-228 طیارے بنانے کے بعد متعدد صارفین کو سپلائی کیا جا چکا ہے۔ ایچ اے ایل کے ذریعے دو شہری ڈو-228 طیارے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

ایچ اے ایل نے ملکی ساخت کے سول ٹرانسپورٹ طیارہ بنانے کے لیے تحقیق و ترقی سے متعلق کوششیں شروع کی ہیں تاکہ ڈورنیئر ڈو-228 پلیٹ فارم پر مبنی ایک پروٹو ٹائپ ہندوستان-228 طیارہ بنایا جا سکے۔

ایچ اے ایل نے بغیر کسی مالی وابستگی والے ممکنہ تعاون کی  تلاش کے لیے، ہندوستان-228 طیارہ کی آبی و ہوائی قسم تیار کرنے کی خاطر غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

کانپور میں واقع ایچ اے ایل کے ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ڈویژن (ٹی اے ڈی) کی نشاندہی 1983 میں پروڈکشن ایجنسی کے طور پر کی گئی تھی۔

ہندوستان-228 پروٹوٹائپ کی تعمیر اور متعدد اقسام کی دیسی ساخت کے لیے، ایچ اے ایل نے اپنے اندرونی وسائل سے 94.41 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1164

 


(Release ID: 1795733)
Read this release in: English