ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کپڑے کی صنعت کی وزارت نے سامرتھ اسکیم کے تحت تربیت فراہم کرانے کے لیے ریاستی حکومت کی 13 ایجنسیوں، 92 ٹیکسٹائل صنعتوں، 10 صنعتی انجمنوں/کونسلز اور 4 شعبہ جاتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قائم کی


3.46 لاکھ مستفیدین سامرتھ کے تحت ٹیکسٹائل شعبے میں صلاحیت سازی کے لیے تربیت حاصل کریں گے

Posted On: 04 FEB 2022 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 فروری 2022:

کپڑے کی صنعت کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ سامرتھ اسکیم کے تحت تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے تجاویز طلب کی گئیں۔ان تجاویز کے جائزے کے بعد، کپڑے کی صنعت کی وزارت نے تربیتی مراکز کی فزیکل تصدیق کے بعد مختص کیے گئے ٹیکسٹائل شعبہ میں 3.46 لاکھ مستفیدین کی تربیت کے لیے ،ریاستی حکومتوں کی  13 ایجنسیوں، 92 ٹیکسٹائل صنعتوں، 10 صنعتی انجمنوں / کونسلوں اور کپڑے کی صنعت کی 4 شعبہ جاتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ ستمبر 2021 میں اسکیم کے تحت پینل تیار کرنے کے لیے نئی تجاویز طلب کی گئیں۔ اس کے ردعمل میں ، تجاویز حاصل کرنے کی آخری تاریخ یعنی 02 نومبر 2021 تک 72 تجاویز موصول ہوئیں۔ گذشتہ 2 برسوں کے دوران سامرتھ کے تحت نفاذکاری شراکت داروں  کے لیے جاری کیے گئے فنڈس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

(کروڑ روپئے میں)

مالی برس

جاری کیا گیا فنڈ

2019-20

72.06

2020-21

90.70

 

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1143


(Release ID: 1795698) Visitor Counter : 154


Read this release in: Tamil , English