وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات فوجی

Posted On: 04 FEB 2022 6:09PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری (وزیر مملکت برائے دفاع) جناب اجے بھٹ نے 04 فروری، 2022 کو لوک سبھا میں جناب اشوک مہادیو راؤ نییتے اور جناب اشوک کمار کمار راوت کو دیے گئے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ہندوستانی فوج (انڈین آرمی، آئی اے) 1950 سے ہی اقوام متحدہ کے امن  مشن کے تحت قیام امن میں مدد کے لیے دوسرے ممالک کو اپنے فوجی مہیا کراتی رہی ہے۔ سردست اقوام متحدہ کے آٹھ مشن میں 5404 ہندوستانی فوجی تعینات ہیں۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

مشن

تعینات فوجیوں کی تعداد

(i)

ایم او این یو ایس سی او (عوامی جمہوریہ کانگو)

1910

(ii)

یو این ایم آئی ایس ایس (جنوبی سوڈان)

2410

(iii)

یو این آئی ایف آئی ایل (لبنان)

867

(iv)

یو این ڈی او ایف (گولان چوٹی)

199

(v)

یو این آئی ایس ایف اے (ابیئی)

07

(vi)

ایم آئی این یو آر ایس او (مغربی صحارا)

03

(vii)

یو این ٹی ایس او (مشرق وسطی)

02

(viii)

یو این ایف آئی سی وائی پی (قبرص)

01

(ix)

یو این ڈی پی او (نیویارک)

05

میزان

5404

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اقوامتحدہ کےاس مشن کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے وقت، ابھی تک ہندوستانی فوج (آئی اے) کے 159 فوجیوں  نے عظیم قربانی دی ہے۔

فی الحال، اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات ہندوستانی فوج (آئی اے) کے اہلکاروں کو حکومت ہند کے ذریعے تنخواہ دی جاتی ہے، جب کہ  بیرون ملک رہنے کے لیے بھتے (او ایس اے) اقوام متحدہ کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات ہندوستانی فوج (آئی اے) کے اہلکاروں کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1166

 


(Release ID: 1795695) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Marathi