صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دماغی صحت کے لئے رقومات کا اختصاص

Posted On: 04 FEB 2022 5:30PM by PIB Delhi

دماغی امراض  کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے حکومت ہند 1952 سے نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایچ ایم پی) پر عمل کر رہی ہے۔ حکومت ملک کے 704 اضلاع میں ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ( ڈی ایم ایچ پی) پر عمل درآمد میں مدد کر رہی ہے، جس کے تحت ایک ضلع کو ایک سال میں  83.20 لاکھ تک کی امداد دی جاتی ہے۔ اس کے تحت دماغی خلل ؍ امراض اور اس کے مزید عنصر مثلاً خود کشی کی روک تھام کی خدمات، کام کی جگہ پر تناؤ کے بندوبست ، روز مرہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اسکولوں اور کالجوں میں کاؤنسلنگ وغیرہ پر دھیان دیا جاتا ہے۔

نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام کے مخصوص نگہداشت حصے کے تحت 25 سنٹرز آف ایکسیلنس کو دماغی صحت کے مخصوص زمروں کے تحت  پی جی ڈپارٹمنٹ   میں طلبہ کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ حکومت نے 19 گورنمنٹ میڈیکل کالجوں ؍    اداروں کو مینٹل ہیلتھ  کے شعبے میں 47 پی جی ڈپارٹمنٹ کے لئے امداد مہیا کرائی۔

تین مرکزی اداروں - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس، بنگلورو، لوکو پریا گوپی ناتھ بورڈولوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف  مینٹل ہیلتھ، تیز پور، آسام اور سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف  سائٹیری، رانچی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ 

****************************

U-1151

ش ح-ع س-ک ا

 


(Release ID: 1795636) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Tamil