حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کے ذریعے سوچھتا سارتھی فیلوشپ 2022 کا اعلان

Posted On: 04 FEB 2022 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04 فروری،2022۔حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے اپنے ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ (فضلات سے دولت) مشن کے تحت ‘‘سوچھتا سارتھی فیلوشپ 2022’’ کا اعلان کیا ہے تاکہ ان نوجوان اختراع کاروں کو بااختیار بنایا جاسکے جو فضلات کے بندوبست، فضلات سے متعلق آگاہی پھیلانے کی مہموں، فضلات کے سروے وغیرہ کے سماجی کاموں میں سوچھتا سارتھی کے طور پر مصروف عمل ہیں اور کرۂ ارض کو ہرابھرا رکھنے کیلئے فضلات کو کم کرنے کیلئے کارروائیوں کا نفاذ کرتے ہیں۔ ویسٹ ویلتھ مشن وزیراعظم کے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم-ایس ٹی آئی اے سی) کے 9 قومی مشنوں میں سے ایک ہے۔

فیلوشپ کا آغاز 2021 میں طلباء، کمیونٹی ورکرس/ خود امدادی گروپوں اور میونسپل /صفائی ورکروں کو پہچاننے کیلئے کیا گیا تھا جو سائنسی اور پائیدار طریقے سے فضلات کے بندوبست کے بہت بڑے چیلنج سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ اس فیلوشپ کا مقصد خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کے ذریعے یا فضلات کے بندوبست کے حوالے سے معاشرے کو حساس بنانے کیلئے آزادانہ طور پر کام کرنے والے اسکولوں اور کالجوں کے نوجوان طلباء اور معاشرے میں کام کرنے والے شہریوں کے کردار کو اُجاگر کرنا ہے اور فضلات کو قدر میں تبدیل کرنے کیلئے اختراعی حل پیش کرنا ہے۔ 2021 کے گروپ میں 344سوچھتا سارتھی شامل ہیں جن میں 27 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہائی اسکول کے طلباء، کالجوں کے طلباء اورکمیونٹی  ورکرز  شامل ہیں جو فی الحال پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے کچرے کے انتظام میں اپنی کوششوں کے ذریعے اثرڈال رہے ہیں۔

2022 گروہ کیلئے درخواستیں اب جمع کرانے کیلئے دستیاب ہیں۔ فیلو شپ کے تحت 500 فیلو تک تسلیم کیا جائیگا۔ 2022 گروہ کے ذریعے اس کامقصد فضلات کے بندوبست کے سماجی کام میں مصروف مزید نوجوان اختراع کاروں کی کوششوں کو مزید بااختیار بنانا اور ان کی شناخت کرنا ہے اور سوچھتا سارتھی کے طور پر زمین پر فضلات کے بندوبست کے جانبازوں کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دینا ہے۔ یہ فیلوشپ دلچسپی رکھنے والے طلبا اور  شہریوں کو شہروں اور دیہی علاقوں میں کچرے کو کم کرنے کی اپنی کوششوں میں مسلسل مشغول  ہونے کیلئے بااختیار بنائے گی۔

فیلو شپ کا اعلان کرتے ہوئے حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجئے راگھون نے کہا کہ ‘‘بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ زمینی سطح پر 100، 200 اور 300 افراد کے کام کرنے کا کیا مطلب ہے۔ لیکن یہ تین وجوہات کے بنا پر ضروری ہے، سب سے پہلے آپ کا جوش آپ کے پڑوس کو متاثر کرسکتا ہے، دوسرا پہلے زمانے میں بزرگ افراد نوجوان نسل کو فضلات کے بندوبست کے بارے میں سکھایا کرتے تھے، لیکن اب یہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ بزرگوں کو سکھائے۔ آخر میں، آپ سب ملک بھر کے اداروں میں جائیں، آپ میں سے ہر ایک تین دیگر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہےاور اس سے فضلات کے بندوبست کے بارے میں بیداری میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔ یہ وہ چیز ہے جو اب آپ کے ہاتھ میں اثر پیدا کرنے کیلئے ہے، ہمیں اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے کچھ کرنا ہے، ہمیں اب ذمہ داری کے ساتھ پائیدار زندگی گزارنی چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں بھی پائیدار ترقی کرسکیں’’۔

کمیونٹی کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کیلئے، سوچھتا سارتھی فیلو شپ طلباء، محققین اور کمیونٹی ورکروں سے درخواستیں طلب کرتی ہے جنہوں نے پہلے کام کیا ہے یا فضلات کےبندوبست کی سرگرمیوں بشمول بیداری مہم، سروے اور مطالعات میں فی الحال مصروف ہیں، فیلو شپ کے تحت ایوارڈ کے تین زمرے ہیں جو درج ذیل ہیں:

  1. زمرہ۔اے- فضلات کے بندوبست کے سماجی کام میں مصروف کار نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک اسکولی طلباء کے لئے کھلا ہے۔ ایک سال کی مدت کیلئے 500 روپئے ماہانہ کی رقم فیلوشپ کے طور پر دی جائے گی۔
  2. زمرہ۔بی- فضلات کے بندوبست کے سماجی کام میں مصروف کار کالج طلباء(انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ریسرچ کرنے والے طلباء) کے لئے کھلا ہے۔ اس کے تحت ایک سال کی مدت کیلئے 1000 روپئے ماہانہ کی رقم فیلوشپ کے طور پر دی جائے گی۔
  3. زمرہ۔ سی- خود امدادی گروپ ایس ایچ جی یا صفائی ملازمین۔ ایک ہی ایس ایچ جی سے زیادہ سے زیادہ دو شہری ایک سال کی مدت کیلئے 2000 روپئے ماہانہ فیلوشپ کی رقم کیلئے درخواست کرسکتے ہیں۔

فیلوشپ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 اپریل 2022 ہے۔

فیلوشپ کی تفصیلات اوردرخواست کا لنک https://www.wastetowealth.gov.in/fellowship-home پر دستیاب ہے۔

فیلو شپ سے متعلق مزید معلومات کیلئے malyaj.varmani@investindia.org.in اور malvika.jain@investindia.org.in پر  رابطہ کریں۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1157


(Release ID: 1795629) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Hindi , Marathi