بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹینڈر میں دھاندلی کے لئے سات اداروں پر جرمانے عائد کئے

Posted On: 04 FEB 2022 5:34PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سات اداروں کے خلاف حتمی حکم جاری کیا ہے۔ یہ ادارے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شاخوں/دفاتر/اے ٹی ایم کی خاطر دستخطوں کی فراہمی میں دھاندلی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان سات اداروں میں ایک فریق نے سی سی آئی سے کم جرمانے کی درخواست کی ہے۔

 

اس معاملے میں سی سی آئی نے 2018 میں موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر از خود کارروائی شروع کی تھی۔ الزام تھا کہ  ایس بی آئی انفرا منجمنٹ سولوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ  کے ذریعہ پیش کردہ ٹینڈر میں بولیوں میں دھاندلی کی گئی ہے اور مسابقت سے کام لینے کے بجائے گروپ بناکر سب طے کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران فریقین کے درمیان ای میلز کا تبادلہ پایا گیا جس کے ذریعہ بولی لگانے مین ہیرا پھیری کی گئی تھی۔

 

حاصل شواہد کے مجموعی جائزے کی بنیاد پر سی سی آئی نے پایا کہ فریقین کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں جغرافیائی مارکیٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ایس بی آئی کے مذکورہ ٹینڈر میں بولی میں دھاندلی کی گئی۔ اس طرح تمام فریقین کو کمپٹیشن ایکٹ مجریہ 2002 (ایکٹ) کے سیکشن  3 کی دفعات کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا گیا۔ اس ایکٹ کے تحت گروپ بناکر سب کچھ طے کرنے سمیت کمپٹیشن مخالف سمجھوتے ممنوع  ہیں۔ ان فریقین کے 9 (9) افراد کو بھی ایکٹ کے سیکشن 48 کی دفعات کے لحاظ سے مسابقت میں خلل  کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ایک فریق نے تفتیش اور تفتیشی عمل کے دوران تعاون کرنے کے علاوہ کم جرمانے کی درخواست دائر کی ہے اور یہ کہ زیادہ تر پارٹیاں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ہیں، جن میں سے بعض نے تفتیش کے دوران اپنے طرز عمل کا اعتراف بھی کیا،سی سی آئی نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے فریقین پر ان کے متعلقہ اوسط ٹرن اوور کا ایک  فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکٹ کے سیکشن 48 کے تحت قصوروار پائے جانے والے افراد کو ان کی متعلقہ اوسط آمدنی کے 1٪ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مزیدیہ کہ اس مرحلے پر غور کرتے ہوئے جس میں کم جرمانے کے درخواست دہندہ نے سی سی آئی سے رجوع کیا۔ اور اس کے بعد اس کے تعاون کو بھی دیکھتے ہوئے سی سی آئی نے اس ادارے اور اس کے انفرادی لوگوں کیلئے جرمانے میں 90 فیصد کی کمی کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں سی سی آئی نے فریقین اور ان کے متعلقہ عہدیداروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ آئندہ ایسے طرز عمل میں ملوث ہونے سے باز رہیں جس سے مسابقت میں خلل پڑتا ہو۔

 

سی سی آئی کی طرف سے 2020 کے از خود مقدمہ نمبر 02 پر جاری حکم کی ایک کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔

https://www.cci.gov.in/sites/default/files/SM-02-of-2020.pdf

 

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1795627) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi