صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواہش مند اضلاع میں میڈیکل کالجوں کا قیام‏

Posted On: 04 FEB 2022 5:30PM by PIB Delhi

‏نئی دہلی، 4 فروری 2022:

‏صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت "موجودہ ضلعی/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام" کے لیے مرکزی سرپرستی والی اسکیم (سی ایس ایس) کا بندوبست کرتی ہے جس میں ایسے کم ترقی یافتہ علاقوں اور خواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں کوئی سرکاری یا پرائیویٹ میڈیکل کالج نہیں ہے۔ اس اسکیم کے تحت تین مرحلوں میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے اور 70 پہلے سے ہی فعال ہیں‏‏۔ 157 مقامات میں سے، 40 خواہش مند اضلاع میں ہیں۔ تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔‏

‏مندرجہ بالا مرکزی سرپرستی والی اسکیم کے تیسرے مرحلے کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کے ساتھ تجاویز پیش کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ڈھینکنال ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے اڈیشہ کی ریاستی حکومت سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ ‏

ضمیمہ‏

"‏موجودہ ضلعی/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام" کے لیے مرکزی سرپرستی والی اسکیم کے تحت خواہش مند اضلاع میں منظور شدہ میڈیکل کالجوں کی تفصیلات‏

 

نمبر شمار

‏ریاست کا نام‏

‏ضلع کا نام‏

1

‏آندھرا پردیش‏

‏پڈیرو (وشاکھاپٹنم)‏

2

‏آسام‏

‏ڈھبری‏

3

‏بہار‏

‏پورنیا، سیتامڑھی، جموئی‏

4

‏چھتیس گڑھ‏

‏راج نند گاؤں، کوربا، مہاسمند، کنکر‏

5

‏گجرات‏

‏نرمدا‏

6

‏ہماچل پردیش‏

‏چمبا‏

7

‏جموں و کشمیر‏

‏بارہ مولہ، ہنڈوارہ (ضلع کپواڑہ)‏

8

‏جھارکھنڈ‏

‏دمکا، ہزاری باغ، پالمو (ڈالٹن گنج)، چائباسا (سنگھ بھوم)‏

9

‏کرناٹک‏

‏یدگری‏

10

‏مدھیہ پردیش‏

‏کھنڈوا، ودیشا، راج گڑھ، سنگرولی‏

11

‏مہاراشٹر‏

‏نندوربار‏

12

‏اڈیشہ‏

‏بولانگیر، کوراپٹ، کالاہنڈی‏

13

‏راجستھان‏

‏دھول پور، باران، جیسلمیر، کرولی' سیروہی‏

14

‏اتراکھنڈ‏

‏ہری دوار‏

‏رودر پور، (ضلع ادھم سنگھ نگر)‏

15

‏اترپردیش‏

‏بہرائچ، فتح پور، سدھارتھ نگر (دوماریہ گنج)، چندولی، سون بھدرا‏

16

‏تمل ناڈو‏

‏رام ناتھ پورم، ویرودھو نگر‏

 

 

 

 

 

 

‏یہ معلومات آج لوک سبھا میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایک تحریری جواب میں دیں۔‏

***

U. No. 1134

(ش ح - ع ا - ج)

 


(Release ID: 1795602)
Read this release in: English , Marathi , Tamil