شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت کی جھانکی کو یوم جمہوریہ 2022 کے لئے بہترین وزارتی جھانکی کے طور پر منتخب کیا گیا

Posted On: 04 FEB 2022 5:19PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی جھانکی کو  یوم جمہوریہ 2022 کے لئے بہترین مرکزی وزارت کی جھانکی منتخب کیا گیا ہے۔ شہری ہوابازی کی جھانکی میں ریجنل کنکٹی ویٹی اسکیم ( آر سی ایس) -اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک ) کی  عکاسی کی گئی تھی اور اس سے حاصل ہونے والے فائدوں کو پیش کیا گیا تھا۔ وزارت کے ذریعے وضع کردہ اے اے آئی  کے ذریعے عمل میں لائی گئی اسکیم کا مقصد اقتصادی طو ر پر پائیدار اور سستی بنیاد پر علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QS3Z.jpg

2016 میں شروع کی گئی اڑان اسکیم کا مقصد دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بنیادی ڈھانچے اور ہوائی رابطوں کو بڑھاتے ہوئے اڑے دیش کا عام ناگرک کے ویژن پر عمل کر کے عام آدمی کی امنگوں کو پورا کرنا ہے۔ 7 سال کی مختصر مدت میں آج 403 اڑان روٹ  کم خدمات والے یا بنا خدمات والے 65 ہوائی اڈوں کو جوڑتے ہیں اور 80 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوتے ہیں۔۔ اڑان اسکیم  سے ہندوستان بھر میں کئی شعبوں بشمول پہاڑی ریاستوں، شمال مشرقی خطے ااور جزائر کو زبردست فائدہ  ہوا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CHQ2.jpg

طیارے کی شکل والی اس جھانکی میں سامنے کے حصے میں خاتون پائلٹ کے ذریعے ہندوستان کی شہری ہوا بازی میں خواتین کی با اختیار حیثیت کو اجاگر کیا گیا تھا، کیونکہ خواتین کمرشیئل پائلٹوں کے اعتبار سے ہندوستان سرفہرست ہے۔ جھانکی کے پچھلے حصے میں  بدھ دھرم کی علامات پیش کی گئی تھیں اور اڑان کے مقصد ‘‘ سب اڑیں - سب بڑھیں ’’ کو اجاگر کیا گیا تھا۔ درمیانی حصے میں  بدھسٹ سرکٹ کو دکھایا گیا تھا اور گیا میں  بھگوان بدھ کے مجسمے کو پیش کیا گیا تھا، جہاں انہیں عرفان حاصل ہوا تھا۔

****************************

U NO 1147

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1795587) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi