خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹماٹر، پیاز اورآلو کی فصل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2022 2:15PM by PIB Delhi

 

خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں  کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

ٹماٹر، پیاز اورآلو (ٹی اوپی) کی فصلوں کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے لئے موسمی حالات سمیت کئی عوامل یا اسباب ذمہ دار ہیں ۔ ان عوامل میں غیرروایتی علاقوں یا ملک کے دوسرے حصوں سے فصل کی آمد ، فصل کی بوائی کے طریقہ کار ہیں سیزن کے لحاظ سے تبدیلی ، ربیع /خریف کے اگلے سیزن سے فصل کی جلد آمد ، اورگذشتہ سیزن کی فصل کی باقیات  وغیرہ شامل ہیں ۔

خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں کی وزارت ، آپریشن گرین ( اوجی ) کی اسکیم کے قلیل مدتی اقدام کے تحت فصل کی کٹائی کے سیزن کے دوران  ، منڈیوں میں ضرورت سے زیادہ فصل  کی آمد کے وقت ، ٹماٹر، پیاز اورآلو کی فصلوں سمیت مشتہرکردہ پھلوں اور سبزیوں کی نقل وحمل /ذخیرہ کرنے پر 50فیصد کی سبسڈی فراہم کرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے کسانوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لئے قیمتوں  کے استحکام اورتوازن میں مدد ملتی ہے ۔ وزارت  نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این اے ایف ای ڈی ) کے توسط سے ٹماٹر، پیاز اور آلو (ٹی اوپی ) کی موجودہ قیمتوں پر نظررکھنے کی غرض سے مارکیٹ انٹیلی جنس اورقبل ازوقت  وارننگ دینے والے نظام (ایم آئی ای ڈبلیو ایس ) سے متعلق پورٹل وزارت کے زیرانتظام ہے اور اسی کے مطابق ریاستوں کے متعلقہ محکموں کے وقتافوقتا مناسب اوقات میں قیمتوں میں کمی سے متعلق  صورت حال سے باخبرکیاجاتاہے ۔

آپریشن گرین (اوجی ) اسکیم ، نومبر ، 2018سے نافذ کی جارہی ہے اوراسی کے مطابق اس موضوع پرکسی بھی مطالعہ  کا اہتمام نہیں کیاگیاہے ۔

 

****************

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U-1127


(ریلیز آئی ڈی: 1795427) وزیٹر کاؤنٹر : 191
یہ ریلیز پڑھیں: Bengali , Tamil , English