سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دردمند لوگوں کے لئے منصوبہ

Posted On: 03 FEB 2022 5:20PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی کہ وزارت نے  انسانی ہمدردی رکھنے والے کسی بھی ایسے شخص کو ایوارڈ دینے کی اسکیم شروع کی ہے جس نے حادثے کے فوراً بعد   حادثے زخمی ہونے والے شخص کو فوری امداد فراہم کرکے اور ہسپتال/ٹراما کیئر سینٹر پہنچا کر ایک موٹر گاڑی کی زد میں آنے والےشخص کی جان بچائی ہے۔ وزارت نے یہ اسکیم 03.10.2021 کو شروع کی ہے۔ا سکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، ہر ایسے انسانی ہمدردی رکھنے والے شخص کو ہر حادثے میں  متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لئے انعام کے طور پر -/5,000  روپے رقم دی جائے گی۔  اس مصنوبے کی  سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے جس میں پی آئی بی نوٹ بھی شامل ہے۔

وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق، 2018 سے 2020 تک گزشتہ تین کیلنڈر سالوں کے دوران ملک میں سڑک حادثات کی کل تعداد درج ذیل جدول میں دی گئی ہے:

 

سال

سڑک حادثات کی کل تعداد(تعداد میں)

تبدیلی فیصد

2018

4,67,044

-

2019

4,49,002

-3.86

2020

3,66,138

-18.46

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جیسا کہ درج بالا جدول میں دیکھا جا سکتا ہے، سڑک حادثات کی تعداد میں معمولی کمی آئی ہے۔

مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والے ایف آئی آر تفصیلات کی بنیاد پر، اس وزارت کے ٹرانسپورٹ ریسرچ ونگ میں سالانہ بنیادوں پر تجزیہ کیا جاتا ہے۔ سڑک حادثات کی وجوہات کے تجزیے کے مطابق، یہ بنیادی طور پر متعدد وجوہات کی وجہ سے ہوتے ہیں جیسے تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال، نشے میں گاڑی چلانا/شراب / منشیات کا استعمال، اوور لوڈ گاڑی، گاڑیوں کی حالت، روشنی کی خراب حالت، سرخ روشنی کو پار کرجانا ، اوور ٹیکنگ، شہری اداروں کی غفلت، موسم کی حالت، ڈرائیور کی غلطی، غلط سائیڈ سے گاڑی چلانا، سڑک کی  خستہ  حالی  ، موٹر گاڑی کی حالت میں خرابی، سائیکل سوار کی غلطی، پیدل چلنے والوں کی غلطی وغیرہ۔ اس کے علاوہ وزارت نے مختلف مطالعات کی بنیاد پر تعلیم، انجینئرنگ (سڑکوں اور گاڑیوں دونوں)، نفاذ اور ہنگامی دیکھ بھال پر مبنی، سڑک کی حفاظت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی بنائی۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) کے تحت قومی شاہراہوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کے ایک حصے کے طور پر، پیرامیڈیکل اسٹاف/ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ، جس میں ٹیکنیشن/نرس  بھی شامل ہیں ، ایمبولینسوں کا انتظام  کیا گیا ہے جو ٹول پلازوں کے قریب تعینات ہیں۔

سڑک کی نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے(جی ایس آر594(ای) 29.09.2020  کے نوٹیفکیشن کے ذریعے انسانوں کی مدد کرنے والے لوگوں کے حقوق کے حوالے سے قواعد وضع کیے ہیں تاکہ عام لوگوں کو ہنگامی صورتحال میں سڑک حادثے کے متاثرین کی مدد کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ ایسے کسی بھی شخص سے، جس نے پولیس کو موٹر گاڑی کے کسی حادثے کے بارے میں مطلع کیا ہے، یا جس نے موٹر گاڑی کے حادثے کے شکار کو ہسپتال پہنچایا ہے، پولیس یا ہسپتال کی طرف سے مزید کسی  طرح کا  کو مطالبہ نہیں کیاجائے گا۔ اور اسے فوری طور پر وہاں سے جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ اس وزارت نے 21.09.2021 کو ایک اسکیم بھی جاری کی ہے، جس کا نام ہے ‘‘روڈ سیفٹی ایڈوکیسی کے انتظام کے لیے مالی امداد کی اسکیم اور روڈ سیفٹی کے شعبے میں کیے گئے شاندار کام کے لیے ایوارڈز’’ جس کے ذریعے مختلف این جی اوز اور دیگر تنظیمیں  روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دیتی ہیں۔جس میں ہنگامی صورتحال میں سڑک حادثات کے متاثرین کی مدد کے لیے عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس سلسلے میں عوامی بیداری پیدا کرنا جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 1122


(Release ID: 1795400) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Tamil