مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

احیاء اورشہری کایاپلٹ کے لئے اٹل مشن (امرت) 2.0کے تحت سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں


امرت اسکیم کے پہلے مرحلے میں 500شہروں کا احاطہ کیاگیاہے

Posted On: 03 FEB 2022 5:41PM by PIB Delhi

 

مکانات ، شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

شہروں کے احیاء اورشہری کایاپلٹ  کے لئے اٹل مشن 2.0 (امرت 2.0) اسکیم کو ، جسے پانچ سال کے لئے یعنی مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025تک کی مدت کے لئے یکم اکتوبر  2021 سے شروع کیاگیاہے ، ملک میں قانونی حیثیت کے حامل اورقدیم دستاویزات میں متذکرہ  تمام قصبوں کے سبھی کنبوں کو پائپ کے ذریعہ پانی کی فراہمی اور امرت اسکیم کے پہلے مرحلے میں شامل کئے گئے 500شہروں میں استعمال شدہ  گندے پانی کی نکاسی کےنظام  اورسیپٹیج سے متعلق بندوبست  کے مقصد سے تیارکیاگیاہے ۔

امرت 2.0کے تحت ، ہرشہر کے لئے پانی کے بیلنس سے متعلق منصوبے (ایس ڈبلیو بی پی ) کو تقویت بہم پہنچاکر پانی کی گردشی معیشت کو فروغ دیاجائے  گااوراس دوران گندے پانے کو پھرسے صاف کرکے اس کے دوبارہ استعمال ، آبی وسائل کے احیاء اورپانی کے تحفظ پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس اسکیم کی بدولت شہروں کو پائپ کے ذریعہ پینے کا پانی سپلائی کرنے ، آبی وسائل کا تحفظ ، آبی وسائل اورکنووں کا احیاء ، استعمال شدہ پانی کو صاف کرکے اس کے ازسرنو استعمال اوربار ش کے پانی کو زیرزمین محفوظ کرنے پرتوجہ مرکوز کرنے والے پروجیکٹوں کی گنجائش کی نشاندہی  کرنے میں مدد ملے گی۔ سی ڈبلیو بی پی میں نشان زد پروجیکٹوں کی بنیادپر، مذکورہ مشن میں پانی کی گردشی معیشت کے ذریعہ شہروں کو پانی کی یقینی فراہم کے حامل شہر بنانے کی بات کہی گئی ہے ۔

مشن کا شہریوں کے رہن سہن میں آسانی پیداکرنے سے متعلق ایک اصلاحی ایجنڈہ بھی ہے ، جسے بغیر آمدنی والے پانی کی سپلائی میں کمی کرکے ، استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بناکر ، آبی وسائل کے احیاء ، دوسرے  اندراج والے حساب کتاب کے نظام ، شہری منصوبہ بندی اور شہری مالی نظام کو مستحکم بناکرعملی جامہ پہنایاجائے گا۔

امرت 2.0 کے دیگرعناصر ہیں :

  1. پے جل سورکشن :پانی کی مساویانہ تقسیم کو بنانے ، آلودہ پانی کو پھرسے قابل استعمال بنانے ، آبی وسائل کی نقشہ بندی اور شہروں /قصبات  کے مابین صحت مند مقابلہ آرائی فروغ کو یقینی بنانے سے متعلق اسکیم
  2. پانی کے شعبے میں جدید ترین عالمی ٹیکنولوجیز کو بروئے کارلانے کی غرض سے پانی کے لئے ٹیکنولوجی سب مشن
  3. پانی کی بچت اورتحفظ کے بارے میں عوام الناس میں بیداری پیداکرنے کی خاطر، اطلاعات  ، تعلیم اورمواصلات (آئی ای سی )

اس وقت سبھی شہر، سی ڈبلیو بی پی کے تحت جائزہ کی خامیوں کو دورکرنے اور شہرکے پانی سے متعلق  عمل منصوبے (سی ڈبلیو اے پی) کے لئے شہروں کے لئے پروجیکٹ کی نشاندہی کرنے کے مرحلے میں ہیں ۔ سبھی 36 ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں (یوٹیز) کے ساتھ 24نومبر ، 2021سے 13جنوری ، 2021تک سی ڈبلیو بی پی کے لئے سیمناروں کا انعقاد کیاگیاہے ۔ابھی تک 31ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3693 شہروں  نے سی ڈبلیو بی پی کا آغاز کردیاہے ۔ ان میں سے 16ریاستوں کے 1751شہروں نے سی ڈبلیو بی پی پیش کردیئے ہیں ۔

امرت 2.0کے لئے کل تخمینہ اخراجات 299000کروڑروپے ہیں ۔ ان میں مرکزکا حصہ پانچ سال کے لئے 76760کروڑروپے مختص کیاگیاہے۔ان تخمینہ اخراجات میں مارچ 2023تک امرت کے جاری پروجیکٹوں کے لئے 22000کروڑروپے (10000کروڑروپے مرکزی امدادکے طورپر ) کے فنڈس کی فراہمی شامل ہے ۔

امرت 2.0 کے تحت آندھراپردیش ریاست میں قانونی حیثیت کے حامل 124قصبات  اورتلنگانہ ریاست میں قانونی حیثیت کے حامل 143 قصبات کو شامل کیاگیاہے ۔ اب تک شہروں نے سی ڈبلیو بی پیز تیارکرلئے ہیں اورشہروں کی سطح پر پروجیکٹوں کو وضع کرنے کاکام شروع کردیاگیاہے ۔

****************

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U-1113



(Release ID: 1795368) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Telugu