جل شکتی وزارت
دریائے گنگا کی احیا
Posted On:
03 FEB 2022 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 فروری
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بیشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ یمنا، دریائے گنگا کی سب سے بڑی معاون ندی ہے۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت قومی مشن برائے صاف گنگا (این ایم سی جی) نے 23 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس کی لاگت 4290 کروڑ روپے ہے۔ اس کا مقصد یمنا کے طاس میں 1840 ملین لیٹرس یومیہ (ایم ایل ڈی) سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی گنجائش پیدا کرنا اور اس کی بحالی ہے۔ یہ 13 پروجیکٹ ہماچل پردیش (1 پروجیکٹ)، ہریانہ (2 پروجیکٹ)، دہلی (12 پروجیکٹ، جن میں کنسلٹینسی پروجیکٹ اور عوامی آؤٹ ریچ پروجیکٹ شامل ہیں) اور اترپردیش میں (8 پروجیکٹ) کام کررہے ہیں۔ ان 23 پروجیکٹوں میں سے 6 پروجیکوں پر کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔ دسمبر 2021 تک این ایم سی جی نے دریائے گنگا کے لئے تمام جاری 23 پروجیکٹوں کے تعلق سے 1593.32 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔
دریا کی صاف صفائی ایک جاری عمل ہے اور وزارت ہماچل پردیش، ہریانہ، دہلی اور اترپردیش کو مالی مدد فراہم کرکے دریائے یمنا کی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی جانچ کے لئے ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کررہی ہے۔ مذکورہ پروجیکٹس پلاننگ؍تعمیر؍ تکمیل کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔ بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے باریکی سے نگرانی کی جارہی ہے۔
ش ح۔ ع ح۔ع ر
U. NO : 1114
(Release ID: 1795367)
Visitor Counter : 124