بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام مال کی قیمتوں میں اضافہ

Posted On: 03 FEB 2022 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری  ،2022

 

چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی  وزارت کے تحت  نیشنل اسمال  انڈسٹریز کارپوریشن لیمیٹڈ (این ایس آئی سی )ایک  عوامی شعبہ کی  کمپنی ہے جو ایم ایس ایم ای کو  مٹیرئل  کی خریداری کے لیے بلک مینوفیکچررز کے ساتھ انتظامات کر کے اپنے خام مال کی ضروریات کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرتی  ہے۔ این ایس آئی سی ایم ایس ایم ای  کو سپلائرس کو ادائگی کےلئے بینک گارنٹی  کے خلاف اپنے  خام مال  اسسٹنس (آر ایم اے)اسکیم  کےتحت  مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے ۔ این ایس آئی سی  نے خام مال کی قیمتوں میں باقاعدگی سے اضافے کا معاملہ خاص طور پر وبائی امراض کے بعد بڑے پیمانے پر پروڈیوسروں کے ساتھ باقاعدگی سے اٹھایا۔ مزید یہ کہ حکومت ہند نے خام مال میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں ایم ایس ایم ای شعبہ  بھی شامل ہے:

  1. حکومت نے لوہے اور فولاد کی پیداوار میں اضافہ اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، کان کنی اور معدنی پالیسی میں اصلاحات جیسے ریاستی/مرکزی پی ایس یو  کے ذریعے اڈیشہ کی ضبط شدہ کام کرنے والی کانوں کو جلد فعال کرنے اور اسٹیل پروڈیوسروں کے ذریعہ پیداوار اور صلاحیت کے استعمال کو بڑھانے جیسے اقدامات کئے  ہیں۔
  2.     مرکزی بجٹ 2021-22 میں، نان  الائے، الائے اور اسٹین لیس  اسٹیل کی سیمی فلیٹ اور لانگ پروڈکٹ  پر کسٹم ڈیوٹی کو یکساں طور پر کم کر کے 7.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ مزید، اسٹیل اسکریپ پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کو 31 مارچ 2022 تک کی مدت کے لیے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، بعض اسٹیل مصنوعات پر اے ڈی ڈی  اور سی وی ڈی  کو بھی منسوخ / عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
  3.     غیر اہم ایپلی کیشنز  کے طورپر استعمال ہونے کی وجہ سے ہاؤسنگ/تعمیراتی شعبے میں مصروف ثانوی اور ایم ایس ایم ای  شعبہ  کی اسٹیل انڈسٹری کو راحت  دینے کے لیے، 8 ملی میٹر سے کم ٹی ایم ٹی سلاخوں کو کوالٹی کنٹرول آرڈر کے دائرے سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔
  4.     اسٹیل  کی وزارت نے سی پی ڈبلیو ڈی، ایم او آر ٹی ایچ وغیرہ کو یہ وضاحتیں بھی جاری کی ہیں کہ اگر اسٹیل متعلقہ  بی آئی ایس  کے مطابق ہو تو  لوہے، اسٹیل اسکریپ اور ڈی آر آئی کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار کے مختلف راستوں سے تیار ہونے والے اسٹیل کو یکساں طورپر  سمجھا  جانا چاہیے۔

یہ معلومات  آج لوک سبھا میں چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے  مرکزی وزیر  جناب نارائن رانے  نے  ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:1087

 


(Release ID: 1795317) Visitor Counter : 179
Read this release in: English , Tamil