بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئر مصنوعات کی برآمدات

Posted On: 03 FEB 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری  ،2022

 

بین الاقوامی  کوئر بازار میں  تیار مصنوعات   کےلئے  ہندوستان کا حصہ 80 سے 85 فیصد ہے۔

سال2019-20 کے مقابلےسال  2020-21 کے دوران کوئر اور کوئر مصنوعات   کے برآمدات میں  37 فیصد کا اضافہ ٹرم ویلیو اور 17.6 فیصد کا اضافہ  مقدار کی صورت  میں درج کیا  گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے  کوئر اور کوئر مصنوعات  کے برآمدات کےلئے درج ذیل ترغیبات فراہم کی ہیں:

  •     ایکسپورٹ کی مفت آن بورڈ (ایف او بی )ویلیو پر 0.15% سے 1.5% کی شرح پر ڈیوٹی ڈرا بیک۔
  •    ایکسپورٹ پروڈکٹس پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی معافی ایکسپورٹ کی ایف او بی ویلیو پر 0.5% سے 2.1% تک۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت   کی بین الاقوامی تعاون اسکیم کے تحت ،حکومت نے  پہلی بار ایم ایس ای ایکسپورٹروں  کو مدد فراہم کرنے کےلئے ‘کیپاسٹی بلڈنگ’  کے مقصد کے ساتھ ایک اسکیم معتارف کرانے   کی تجویز کی  ہے،جس کے تحت  آر سی ایم سی  چارجز ،انشورنس چارجز کی واپسی ،ٹیسٹنگ اور کوالٹی سرٹیفکیشن چارجز کی ادائیگی شامل ہے۔ حکومت ایک نیشنل ریسورس ڈیٹا بیس سسٹم قائم کرنے کی بھی تجویز کر رہی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ انٹیلی جنس کو ایم ایس ایم ای  یونٹوں  تک قابل رسائی  بنانا ہے۔کوئر بورڈ  بھی مطلوبہ  ایم ایس ایم  ای کو کوالٹی انسپکشن سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

یہ معلومات  آج لوک سبھا میں چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے  مرکزی وزیر  جناب نارائن رانے  نے  ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:1088


(Release ID: 1795257) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Telugu