پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے پی ایم یو وائی اسکیم کے تحت کوئی ہدف مقرر نہیں کیاگیا


غریب کنبوں کی بالغ خاتون کے نام پر ایل پی جی کنیکشن جاری کیا جاتا ہے

مہاجر کنبوں کے لئے ایڈریس پروف کے بجائے خود اعلانیہ کا استعمال کرکےنیا کنیکشن مہیا کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے

Posted On: 03 FEB 2022 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری  ،2022

 

پیٹرولیم  اور قدرتی گیس  کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیل ینے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے پہلے مرحلے  کا آغاز  01.05.2016 کو کیا گیا تھا  اور اس کے تحت  8 کروڑ  ڈیپوزٹ فری  ایل پی جی کنیکشن  غریب کنبوں کو مہیا کئے جاچکےہیں۔اس اسکیم کا ہدف ستمبر 2019 کو حاصل کیا جا چکا ہے۔ اجولا 2.0  کا آغاز 10.08.2021 کو کیا گیا تھا ،جس کا مقصد 8  کروڑ  ڈیپوزٹ فری ایل پی جی کنیکشن  پی ایم یو وائی  کے پہلے مرحلے  کے تحت  دینے کے بعد ،پین  انڈیا  کی بنیاد پر   ایک کروڑ ڈیپوزٹ فری کنیکشن  دینا تھا۔ اجولا 2.0 کے تحت مستفید ہونے والوں  کو ڈیپوزٹ فری کنیکشن دینے کے ساتھ ساتھ  پہلا مفت ریفل  اور ایک چولہا بھی مہیا کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کنیکشن  غریب کنبے کی بالغ خاتون کے نام  پر  جاری کئے جاتے ہیں،جس میں دیگر شرائط کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ   اس کنبے کے دیگر کسی  ممبر کے نام پر  پہلے سے کوئی کنیکشن جاری نہ کیا گیا ہو۔اس اسکیم کے تحت مستفید دہندگان  کی شناخت   یا تو سماجی و اقتصادی ذات کی مردم شماری ( ایس ای سی سی ) کی فہرست  یا دیگر سات شناخت شدہ  زمروں کے طورپر کی جاتی ہے ،  جیسے  درج فہرست ذات و درج فہرست قبائل  سے تعلق رکھنے والے کنبے،بےحد پسماندہ طبقات ،پی ایم آواس یوجنا دیہی  کے مستفدین ،انتیودیا انا یوجنا کے مستفدین  ،جنگلات میں کام کرنے والے،جزیروں یا ندیوں کے کنارے بسے جزیروں  میں رہنے والے ،چائے کے باغات میں کام کرنے والے  یا چائے کے باغات میں کام کر چکے  ریٹائرڈ  ملازمین  یا  وہ غریب  کنبے  جو ان  زمروں  میں شامل نہیں کئے جاتے ہیں۔مہاجر کنبوں کےلئے نئے کنیکشن  مہیا کرنے  کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے  جس میں  ایڈریس پروف ،راشن کارڈ  کے بجائے  خود اعلانیہ  کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کنیکشن کے تحت  14.2 کلوگرام  کا ایک سلینڈر  /پانچ  کلوگرام ایس بی سی  / پانچ کلوگرام ڈبل سیلنڈر   کنیکشن (ڈی بی سی)دیا جاتا ہے۔

ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے پی ایم یو وائی اسکیم کے تحت کوئی ہدف مقرر نہیں کیاگیا ہے۔ راجستھان اور مغربی بنگال ریاستوں  میں  پی ایم یو وائی  اسکیم  کے تحت 01.01.2022  تک ایل پی جی کنیکشنوں  کے جاری  کئے جانے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ریاست

جاری کئے گئے کنیکشنوں کے اعدادو شمار

راجستھان

66.11 لاکھ

مغربی بنگال

108.98 لاکھ

 

 

جنوری 2022 ،میں حکومت نےموجودہ  طریقہ کار  کے ساتھ  اجولا 2.0  کے تحت  60 لاکھ ایل پی جی کنیکشن  جاری کرنے کےلئے اسکیم کو وسعت دی ہے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:1089


(Release ID: 1795255) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Tamil