جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیلاب کے انتظام سے متعلق اسکیم

Posted On: 03 FEB 2022 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری 2022۔

سیلاب کا انتظام بشمول کٹاؤ کو کم کرنا ، ریاستوں کے دائرہ کار میں آتا ہے۔متعلقہ ریاستی حکومتیں  سیلاب کا انتظام اور اینٹی ایروزن یعنی مٹی کے کٹاؤ سے متعلق  اسکیمیں تیار کرتی ہیں  اور ان پر  اپنی ترجیحات کے مطابق عمل درآمد کرتی ہیں۔  مرکزی حکومت  اہم علاقوں میں سیلاب کے انتظام کے لئے تکنیکی رہنمائی  اور پروموشنل مالی امداد  فراہم کرکے  ریاستوں کی کوششوں کو  پورا کرتی ہے۔  حکومت ہند نے  ایک مرکز کے زیر اسپانسرڈ اسکیم  فلڈ منجمنٹ پروگرام (ایف ایم پی)  کاآغاز نویں منصوبے کے دوران ریاستوں کو  سیلاب کے انتظام، مٹی کے کٹاؤ پر قابو پانے  (اینٹی  ایروزن) سیلاب کے کاموں ، سمندری کٹاؤ کو روکنے وغیرہ سے متعلق کام کرنے کے لئے  ریاستوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے  آغاز کیا تھا، جو کہ بارہویں منصوبے کی مدت کے دوران  فلڈ منجمنٹ اینڈ بارڈر ایریاز پروگرام (ایف ایم بی اے پی) کے جزو کے طور پر  جار ی رہا۔

ریاست آسام میں  ایف ایم  پی کے تحت مرکزی امداد کے تحت 141 پروجیکٹ شامل کئے گئے تھے ۔ 111 مکمل شدہ منصوبوں کے تحت تقریباً7.2لاکھ ہیکٹیر کے رقبے کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور تقریباً17.71 ملین کی آبادی کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

ریاست آسام کو ایف ایم پی کے تحت 1286.39 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

ریاست بہار میں ایف ایم پی کے تحت  مرکزی امداد کے لئے 18 پروجیکٹ شامل کئے گئے تھے ۔ 15 مکمل شدہ  پروجیکٹوں کے تحت تقریباً 28.67لاکھ ہیکٹئر رقبے کو  تحفظ فراہم کیا ہے اور تقریباً 22.34 ملین آبادی کو تحفظ فراہم کیا گیا  ہے۔  مرکزی امداد  کے طور پر ریاست بہار کو ایف ایم پی کے تحت  924.41 کروڑ روپے کی  رقم فراہم کی گئی  ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں ایف ایم پی کے تحت مرکزی امداد کے لئے 18 پروجیکٹ شامل کئے گئے تھےجن میں 15 مکمل شدہ پروجیکٹوں میں  تقریباً 0.32 لاکھ  ہیکٹیر رقبے کو تحفظ فراہم  کیا ہے جبکہ تقریباً 1.96 ملین  کی آبادی کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومتو ں کو فلڈ منجمنٹ پروگرام (سیلاب سےمتعلق انتظام پروگرام) کے تحت پروجیکٹوںکے نفاذ میں دشواری ، اراضی پر قبضہ  ، لاگت میں اضافہ، کانٹریکٹ میں تنازعات وغیرہ جیسے  مسائل کا سامنا ہے  اور پروجیکٹس کی  عمل آوری میں  تیزی لانے کے لئے  مرکزی نگرانی ایجنسیوں کے ذریعہ  باقاعدگی سے جائزہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔

ایف ایم بی پی اےکے تحت  حالیہ برسوں کے دوران آسام ، بہار اورمغربی بنگال  ریاستوں کو جاری کی گئی مرکزی امداد ضمیمہ 1 میں دی گئ ہے۔

یہ اطلاع  جل شکتی کےوزیر مملکت  جناب  بشویشور ٹوڈو نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ1۔

 ایف ایم بی اے پی کے تحت گزشتہ چار سالوں کےد وران آسام، بہار اور مغربی  ریاستوںکو جاری کی گئ امداد۔

 

نمبر شمار

ریاست

مالی سال کے دوران جاری کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

1

آسام

245.49

142.12

85.03

-

2

بہار

52.57

132.28

65.29

42.49

3

مغربی بنگال

65.03

89.31

117.12

-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1071


(Release ID: 1795253) Visitor Counter : 146


Read this release in: English