ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہوا کی کوالیٹی کے معیارات پر نظر ثانی

Posted On: 03 FEB 2022 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03فروری ،2022 / حکومت نے فضائی آلودگی سے صحت عامہ اور ماحول کو تحفظ دینے کےلیے 2009 میں آلودگی پھیلانے والی 12 اشیا کے لیے نیشنل ایمبی اینٹ  ایئر کوالیٹی اسٹینڈرڈز (این اے اے کیو ایس) کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

موجودہ معیارات پر نظر ثانی ایک لگاتار عمل ہے۔ ایندھن ٹکنالوجی اورآبادی کے اعداد و شمار میں تبدیلی اور فضائی آلودگی کی پیمائش کی جدید ترین تکنیک جوکھم کے ساتھ ہوا کی کوالیٹی کے معیارات پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ اس نظر ثانی کی اجازت آئی آئی ٹی کانپور کی ایک مشترکہ ٹیم کی قیادت میں کی جاتی ہے۔

عالمی صحت تنظیم نے ستمبر 2021 میں ہوا کی کوالیٹی سے متعلق رہنما ہدایات شائع کی تھیں جن میں آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ہوا کی کوالیٹی کی سطحوں کی سفارش کی گئی تھی۔

البتہ ہوا کی کوالٹی سے متعلق یہ رہنما خطوط پالیسی سازوں کےلیے ہیں ناکہ  قانونی چارگی کے لیے ۔

یہ جانکاری ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1092



(Release ID: 1795246) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Tamil