اقلیتی امور کی وزارتت

شمال مشرقی ریاستوں کے اقلیتی عوام کے لیے اسکیم

Posted On: 03 FEB 2022 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03فروری ،2022 / حکومت نے اقلیتوں خاص طور پر اقتصادی طور پر کمزور اور سماج کے پشماندہ طبقوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی بہبود اور بہتری کے لیے مختلف اسکیموں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ جیسے پردھان منتری جن آروگیا یوجنا (پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)، پردھان منتری اجوالا یوجنا (پی ایم یو وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا وغیرہ۔ اقلیتی امور کی وزارت نے ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور اسکیموں  پر بھی عمل درآمد کیا ہے جن میں شمال مشرقی ریاستیں بھی شامل ہیں۔ یہ پروگرام اور اسکیمیں سماجی و اقتصادی اور تعلیمی طور پر چھ طبقوں کو بااختیار بنانے سے متعلق ہیں۔ جن کے نام اس طرح ہیں عیسائی ، سکھ، بودھ ، مسلم، پارسی اور جینی ۔ وزارت نے جن اسکیموں اور پروگراموں پر عمل درآمد کیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں :

(ا) تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں:

(1) پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم –  پہلی سے دسویں جماعت تک کے اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے جس میں سے 30 فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔

پوسٹ – میٹرک اسکالرشپ اسکیم  - اسکالرشپ گیارہویں سے پی ایچ ڈی تک کے اقلیتی طلبا کو فراہم کی جاتی ہے جن میں سے 30 فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔

صلاحیت و وسائل پر مبنی اسکالرشپ اسکیم –انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورس کے لیے اقلیتی طلبا کو فراہم کی جاتی ہے۔ جس میں سے 30 فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کے لیے مختص ہے۔

یہ سبھی اسکیموں اسکالرشپ اسکیمیں قومی اسکالرشپ پورٹل پر دستیاب ہے اور اسکالرشپ کی رقم راست فائدے کی منتقلی کے طریقے سے مہیا کرائی جاتی ہے۔

2۔ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم – اس اسکیم کے تحت مالی امداد کے طور پر ان اقلیتی امیدواروں کو فراہم کی جاتی ہے جو یو جی سی نیٹ یا جوائنٹ سی ایس آئی آر    ، یو جی سی نیٹ امتحان پاس کرتے ہیں۔

3۔ نیا سویرا  - مفت کوچنگ اور متعلقہ اسکیم – اس اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبا  / امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ جو تکنیکی / طبی پیشہ ورانہ کورسز اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں داخلے کے لیے کامیاب ہوتے ہیں۔

4۔ پڑھو پردیش – اس اسکیم کے تحت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے طلبا کے لیے تعلیمی قرضے پر اقلیتی برادریوں کے طلبا کو فراہم کی جاتی ہے۔

5۔ نئی اڈان  - ان اقلیتی امیدواروں کو اس اسکیم کے تحت مدد دی جاتی ہے جو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) ، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن  (پی ایس سی)، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ کی طرف سے کرائے جانے والے ابتدائی امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

 

(ب)  روزگار سے متعلق اسکیمیں :

6۔ سیکھو اور کماؤ –14 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے فروغ کی اسکیم۔ جس کا مقصد روزگار اور اس کے موقعے فراہم کرانا ہے۔

7۔ یو ایس ٹی ٹی اے ڈی (ترقی کے لیے روایتی آرٹس یا کرافٹس میں ہنرمندی اور تربیت کی بہتری) –یہ ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جس کے تحت خود روزگاری ، مارکیٹ اور موقعے فراہم کیے جاتے ہیں ، یہ موقعے اقلیتی امور سے تعلق رکھنے والے مارکیٹ اور روایتی کاریگروں کو  فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہنر ہاٹ کا اہتمام پورے ملک میں کیا جاتا ہے تاکہ کاریگروں یا دستکاروں کو روزگارکے موقعے اور مارکیٹ فراہم کی جا سکے۔

8۔ نئی منزل – اسکول چھوڑ دینے والے بچوں کے لیے باقاعدہ اسکولی تعلیم اور ہنر مندی کے لیے یا مدرسہ جیسے سماجی تعلیمی اداروں میں دی جانے والی تعلیم کو بیچ میں ہی چھوڑ دینے والے امیدوار ۔

9۔ نئی روشنی – اقلیتی برادریوں اور غیر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین  کی قائدانہ ترقی اور غیر اقلیتی برادریاں (25 فیصد سے زیادہ نہیں) جس میں سے  غیر اقلیتی عزائم سے بھی ہے۔ 

 

(ج) خصوصی اسکیمیں :

10۔ جیو پارسی –بھارت میں پارسیوں کی آبادی کم ہونے پر قابو پانے کے لیے اسکیم۔

11۔ ہماری دھروہر –بھارتی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت بھارت کی اقلیتی برادریوں کی مالا مال وراثت کے تحفظ کی ایک اسکیم۔

 

(د) بنادی ڈھانچے کی ترقی کا پروگرام:

12۔ پردھان منتری  جن وکاس کریاکرم (پی ایم جے وی کے) – اس اسکیم کا مقصد ملک کے پسماندوہ علاقوں میں ، اسکولوں ، کالجوں ، آئی ٹی آئی اداروں ، پالی ٹیکنک ، ہاسٹلوں ، سدبھاؤ منڈپ، ہنر مندی کے فروغ کے مراکز ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات، نیز اسپتالوں ، کھیل کود کے مراکز ، اسمارٹ کلاس رومس  اور آنگن واڑی مراکز جیسا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔  یہ اسکیم ان نشان زد علاقوں میں لاگو کی جاتی ہے جن میں کم سے کم 25 فیصد اقلیتی آبادی ہے۔

13۔ مولانا آزاد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) اس اسکیم پر مندرجہ ذیل ہنر مندی سے متعلق اسکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے (ا) اقلیتوں کے اقتصادی طور پر کمزورطبقوں سے تعلق رکھنے والی ہنر مند لڑکیوں کےلیے بیگم حضرت محل  نیشنل اسکالرشپ (ب) نوجوانوں کو روزگار کے مقصد سے ہنر مندی کے فروغ کی تربیت سے متعلق مختصر مدت کے لیے غریب نواز روزگار اسکیم  18-2017 میں (ت) تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو امداد۔

14۔ کل روزگاری اور آمدنی والے پروجیکٹوں کے لیے اقلیتوں کے لیے رعایتی قرضے فراہم کرنے کی غرض سے قومی مائینارٹی ترقی اور مالی کارپوریشن کو اکویٹی ۔

اسکیموں کی تفصیلات 1 سے 12 نمبر شمار تک دی گئی ہے جو اس وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں  (www.minorityaffairs.gov.in)اور نمبر شمار 13 اور 14 پر بھی دستیاب ہیں  اور ایم اے ای ایف کی ویب سائٹ  (www.maef.nic.in)اور این ایم ڈی ایف سی (www.nmdfc.org)بالترتیب دستیاب ہیں۔

یہ جانکاری اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1098



(Release ID: 1795231) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Manipuri