بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای سیکٹر کی توسیع‏

Posted On: 03 FEB 2022 5:17PM by PIB Delhi

‏ نئی دہلی، 3 فروری 2022:  ‏

‏ کاروباری اداروں کا فروغ اور ترقی ایک ریاستی موضوع ہے۔ مرکزی حکومت ایم ایس ایم ایز کے فروغ، ترقی اور مسابقت کو بڑھانے اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مختلف اسکیموں، پروگراموں اور پالیسی اقدامات کے ذریعے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی کوششوں میں تعاون کرتی ہے۔ ‏

 ‏ایم ایس ایم ای کی وزارت ملک میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرتی ہے۔ ان اسکیموں اور پروگراموں میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی)، روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)، جدت طرازی کو فروغ دینے کی اسکیم، دیہی صنعت اور کاروباری صلاحیت (سپھرتی)، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی) وغیرہ شامل ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت فوائد ملک بھر کے تمام اہل ایم ایس ایم ایز کو دستیاب ہیں۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت ایک خصوصی اسکیم یعنی شمال مشرقی خطے نیز سکم میں ایم ایس ایم ایز کا فروغ' پر بھی عمل درآمد کر رہی ہے جس میں آسام سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان اسکیموں کی اسکیم کے لحاظ سے بجٹ مختص کرنے کی رقم ذیل میں دی گئی ہے:  ‏

 

‏ بجٹ مختص (کروڑ روپے)‏

نمبر شمار

‏اسکیم کا نام‏

2019-20

2020-21

 

2021-22

‏(31.12.2021 تک)‏

1

‏وزیراعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام‏

‏(پی ایم ای جی پی)‏

2,327.10

2,500.00

2,000.00

2

‏روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)‏

125.00

464.85

170.00

3

‏اختراع، دیہی صنعت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے اسکیم‏

50.00

30.00

15.00

4

‏کریڈٹ گارنٹی اسکیم‏

597.00

100.00

0.04

5

‏بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کا کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای سی ڈی پی)‏

227.90

390.69

156.60

 

‏یہ معلومات بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

U. No. 1082

(ش ح - ع ا- ج)      



(Release ID: 1795217) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Tamil